corona Special jtnonline3

جبری کرونا ویکیسنیشن کیخلاف اپیل مسترد، درخواست گزار کو 25 ہزار جرمانہ

Spread the love

کراچی (جے ٹی این آن لائن کرونا سپیشل) جبری کرونا ویکیسنیشن

سندھ ہائیکورٹ نے کرونا وائرس سے تحفظ کیلئے جبری ویکیسنیشن کیخلاف

درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار پر 25 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد

کر دیا۔ جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بینچ

کے روبرو کرونا وائرس جبری ویکیسنیشن، نہ لگوانے والوں کی سم اور سوشل

میڈیا آئی ڈیز بند کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس شفیع محمد

صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ کرونا وائرس کا شکار شخص چلتا پھرتا بم ہے۔

حکومت کو صرف آپ کی صحت کی فکر نہیں۔ آپ کے ساتھ دیگر کی بھی صحت

کا معاملہ ہے۔

=-.-= صوبہ سندھ کی مزید خبریں ( == پڑھیں == )

فاضل عدالت نے جبری ویکسینشن کیخلاف درخواست مسترد کر دی اور درخواست

گزار سہیل حمید ایڈووکیٹ پر 25 ہزار جرمانہ بھی لگا دیا۔ جسٹس محمد شفیع

صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ کرونا کا شکار ایک شخص دو سو لوگوں کو بیمار

کرے گا۔ یہ ایک خطرناک وبا بتائی جا رہی ہے۔ یہ بتائیں، جبری ویکیشین آپ کے

کون سے حقوق کو متاثر کر رہی ہے؟ جبری ویکسین کا نوٹیفکیشن کہاں ہے؟

عدالت نے استفسار کیا کہ سم بلاک کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن کہاں ہے؟ تین

صفحات کی درخواست پر کیسے کارروائی روک دیں؟ سندھ ہائی کورٹ نے

ویکسین نہ لگوانے والوں کی سم اور سوشل میڈیا آئی ڈیز بند کرنے سے متعلق

حکومتی اقدامات کیخلاف درخواست پر عدالت نے برہمی کا بھی اظہار کیا۔

=–= کرونا وائرس سے متعلق خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

درخواست گزار سہیل حمید ایڈووکیٹ نے دائر درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ

قانون سازی کے بغیر لوگوں کو کرونا ویکسینیشن کے لئے مجبور نہیں کیا جا

سکتا۔ آئین کے مطابق قانون سازی کے بغیر عوام انتظامی احکامات ماننے کی پابند

نہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے انتظامی اختیارات آئین کے پابند ہیں۔ کرونا

ویکیسینشن کے بغیر سفری پابندی غیر آئینی ہے۔ حکومت کو قانون سازی اور

عوام کی عزت نفس کا خیال رکھنے کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں وفاقی اور

صوبائی حکومتوں، وزات قانون، وزارت صحت اور وزات داخلہ کو فریق بنایا گیا

تھا۔

جبری کرونا ویکیسنیشن ، جبری کرونا ویکیسنیشن ، جبری کرونا ویکیسنیشن

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply