جاپان کی آبادی میں ریکارڈ کمی

Spread the love

دنیا میں جاپان ایک ایساملک ہے جہاں سب سے زیادہ معمر افراد موجود ہیں۔ رواں سال جاپان میں آبادی میں کمی دیکھی گئی۔ 2018 میں جاپان کی تاریخ کی کم ترین شرح پیدائش ہوئی جس سے آبادی میں بھی واضح کمی دیکھی گئی۔جاپانی حکومت کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں کہا گیا کہ رواں برس آبادی میں زبردست کمی ہوئی ہے۔جاپان کی حکومت نے 2017 میں اعلان کیا تھا کہ 3 سال سے 5 سال کی عمر کے بچوں کی اسکول کی تعلیم اور 2 برس سے کم عمر غریب بچوں کے لئے مجموعی طور پر 18 ارب ڈالر پیکیج دیا جائے گا۔وزارت صحت، لیبر اور ویلفیئر کی رپورٹ کے مطابق 2018 میں آبادی میں کمی کے ساتھ 9 لاکھ 21 ہزار ریکارڈ ہوئی جو 1899 سے اب تک کی کم ترین شرح ہے۔جاپان کی آبادی میں 2017 کے مقابلے میں 25 ہزار نفوس کی کمی آئی ہے۔ یہ تعداد تیسرے سال بھی 10 لاکھ کی حد کو عبور نہ کرسکی۔

Leave a Reply