جاپان میں آپٹیکل فائبرز سے ناقابلِ یقین رفتار سے ڈیٹا منتقلی کا نیا عالمی ریکارڈ

جاپان میں آپٹیکل فائبرز سے ناقابلِ یقین رفتار سے ڈیٹا منتقلی کا نیا عالمی ریکارڈ

Spread the love

ٹوکیو(جے ٹی این آن لائن ٹیکنالوجی نیوز) جاپان میں آپٹیکل فائبرز

جاپانی انجینئروں نے آپٹیکل فائبرز کے ذریعے 319 ٹیرابٹس فی سیکنڈ کی ناقابلِ

یقین رفتار سے ڈیٹا منتقل کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ تجربے میں صرف

ایک سیکنڈ کے دوران تقریباً 817 بلیو رے ڈسک جتنا ڈیجیٹل ڈیٹا منتقل کیا گیا۔

=–= ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

آپٹیکل فائبرز سے تیز رفتار ترین ڈیٹا منتقلی کا سابقہ عالمی ریکارڈ 178 ٹیرابٹس

فی سیکنڈ کا تھا جو پچھلے سال یونیورسٹی کالج لندن کے انجینئروں نے بنایا تھا۔

نیا ریکارڈ گزشتہ ریکارڈ سے بھی تقریباً 80 فیصد زیادہ ہے۔ جاپان کے نیشنل

انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشنز ٹیکنالوجی ( این آئی سی ٹی ) کے

انجینئروں نے ڈاکٹر بنجمن پٹمین کی قیادت میں یہ نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

ڈیٹا ٹرانسفر کی یہ ٹیکنالوجی ” ویو لینتھ ڈویژن ملٹی پلیکسنگ ” کہلاتی ہے جس

میں ایک لیزر شعاع کو 552 الگ الگ چینلوں میں توڑ کر 4 آپٹیکل فائبرز میں

بھیج دیا جاتا ہے جو ایک ہی کیبل میں موجود ہوتی ہیں۔ اس انتظام کے تحت ڈیٹا

منتقلی کی اوسط رفتار 580 گیگا بٹس فی سیکنڈ رہی جبکہ زیادہ سے زیادہ رفتار

319 ٹیرا بٹس فی سیکنڈ ریکارڈ کی گئی۔ ہر 70 کلو میٹر کے بعد ایمپلی فائر

لگائے جاتے ہیں جو آپٹیکل فائبرز سے آنے والے سگنلوں کو نئے سرے سے

طاقتور بنا کر مزید آگے بھیج دیتے ہیں۔ اس طرح ڈیجیٹل ڈیٹا درست طور پر اپنی

منزل تک پہنچ جاتا ہے۔

جاپان میں آپٹیکل فائبرز ، جاپان میں آپٹیکل فائبرز ، جاپان میں آپٹیکل فائبرز

Leave a Reply