جاپانی ایئرلائن مہمانوں کو صنفی تفریق کے بغیر خوش آمدید کہنے کو تیار

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جاپانی ایئرلائن

ٹوکیو (جے ٹی این آن لائن نیوز)معروف جاپانی انٹرنیشنل ایئرلائن نے اعلان کیا ہے کہ وہ یکم اکتوبر

سے سفر کرنے والے مہمانوں کو صنفی تفریق کے بغیر خوش آمدید کہے گی۔غیر ملکی میڈیا کے

مطابق جاپان ایئرلائن (جے اے ایل) نے 28 ستمبر کو اعلان کیا کہ اب سفر کرنے والے مسافروں کو

خوش آمدید، خواتین و حضرات نہیں کہا جائے گا۔فضائی کمپنی کے ترجمان مارک مریموتو کے

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

مطابق مذکورہ جملے سے مسافروں کی صنفی تفریق کا اظہار ہوتا ہے اور اب ان کی کمپنی جینڈر

نیوٹرل یعنی صنفی تفریق سے آزاد جملے استعمال کرے گی۔کمپنی کے مطابق اب مسافروں کے سفر

کے آغاز میں ‘خوش آمدید، خواتین و حضرات’ کے بجائے ‘تمام مسافر متوجہ ہو’ یا ‘گڈ مارننگ

مسافرین’ جیسے جملے استعمال کیے جائیں گے۔ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق کمپنی نے مسافروں

کے درمیان عمر، جنس، قومیت، مذہب، نسل اور رنگت کی تفریق ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جاپانی

ایئرلائن کی جانب سے مذکورہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب کہ صنفی مساوات پر کام

کرنے والے اداروں نے اعتراف کیا ہے کہ قدامت پسند ملک جاپان میں ہم جنس اور مخنث حضرات

کی اہمیت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

جاپانی ایئرلائن

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply