جاپانی ارب پتی کی چاند کے سیاحتی دورہ کیلئے دعوت عام، ابھی اپلائی کریں

جاپانی ارب پتی کی چاند کے سیاحتی دورہ کیلئے دعوت عام، ابھی اپلائی کریں

Spread the love

ٹوکیو (جے ٹی این آن لائن دلچسپ نیوز) جاپانی ارب پتی دعوت

جاپان کے ارب پتی فیشن برانڈ کے بانی یساکو مائزاوا نے چاند کا سیاحتی دورہ

کرنے کے لیے 8 افراد کو مدعو کرلیا، اس سے پہلے کبھی نجی طور پر چاند کا

سیاحتی دورہ نہیں کیا گیا لیکن اب وہ گھڑی نزدیک ہے جب عام افراد چاند کا دورہ

کریں گے، جاپانی ارب پتی پہلے شخص ہیں جنہیں ستمبر 2018ء میں اسپیس

ایکس نے چاند کے پہلے نجی سیاحتی دورے کے لیے منتخب کیا تھا۔

==-== یہ بھی پڑھیں : کروڑ پتی سعودی افراد کی تعداد میں حیران کن اضافہ

تفصیلات کے مطابق ایساکو مائزاوا نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے ساتھ 6 سے 8

فنکاروں کو لیجانا چاہتے ہیں لیکن 2018ء کا سیاحتی دورہ کسی وجہ سے ملتوی

ہو گیا اور اب 2023ء میں ہو گا، اس دورے پر 10 سے 12 افراد کو جائیں گے

جس میں سے ایک جاپان کے فیشن برانڈ کے بانی یساکو مائزاوا ہیں جو 2 ارب

ڈالر کے مالک ہیں، انہوں نے دوسری ویڈیو میں اعلان کیا ہے میں ہر پس منظر

کے افراد کو اپنے ساتھ لے جانا چاہتا ہوں، مشن میں 10 سے 12 افراد ہوں گے

مگر میں 8 لوگوں کو اس سفر کے لیے مدعو کرنا چاہتا ہوں، جاپانی ارب پتی نے

کہا کہ یہ ایک مقابلہ ہوگا جس میں کامیاب ہونیوالے 8 افراد کا انتخاب کیا جائیگا-

=قارئین=: کاوش اچھی لگے تو شیئر، فالو کریں اپڈیٹ رہیں

ایساکو مائزاوا کی جانب سے سیاحتی دورے کیلئے ایک ویب سائٹ بھی تیار کی

گئی ہے جس پر اب تک 27 ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، نئے اعلان میں

یہ واضح نہیں کیا گیا کہ منتخب افراد کو تربیت کیسے فراہم کی جائیگی مگر یہ

ضرور واضح ہے کہ ان کے ٹکٹ کی قیمت جاپانی ارب پتی ہی ادا کریں گے-

جاپانی ارب پتی کا کہنا تھا کہ چاند تک کا سفر تین دن کا ہے، وہاں پہنچ کر اسٹار

شپ چکر لگائے گا اور پھر تین دن زمین پر واپس آنے میں لگے گیں، اسٹار شپ

اسپیس ایکس کا ایسا راکٹ سسٹم ہے جو انسانوں کیساتھ 100 ٹن کا سامان خلائی

سفر میں لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہو گا۔

جاپانی ارب پتی دعوت

Leave a Reply