پارٹی قائد نواز شریف سے متعلق لیگی رہنما جاوید لطیف کا بڑا دعویٰ

پارٹی قائد نواز شریف سے متعلق لیگی رہنما جاوید لطیف کا بڑا دعویٰ

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن پاکستان نیوز) جاوید لطیف بڑا دعویٰ

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق

وزیراعظم نواز شریف رواں سال پاکستان واپس آ جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق

لاہور کی مقامی عدالت نے ریاست مخالف اور اشتعال انگیز بیانات کے الزام میں

گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کے جوڈیشل ریمانڈ میں

23 جون تک توسیع کر دی ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ احسن رضا نے کیس کی

سماعت کی۔ جاوید لطیف کو بکتربند گاڑی میں جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔

جج نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا چالان مکمل کر لیا گیا جس پر بتایا گیا کہ

چالان تکمیل کے مراحل میں ہے مزید وقت درکار ہے۔ عدالت نے محفوظ کیا گیا

فیصلہ سناتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ میں 23 جون تک توسیع کر دی۔

=-= پاکستان سے متعلق مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ مجھے اپنی فکر نہیں ملک

کی فکر ہے، ملک کا نظام تباہ ہو گیا ہے، آئے روز ٹرینوں کے حادثات ہو رہے

ہیں، حکومت کسی چیز کی ذمہ داری لینے کیلئے تیار نہیں۔ مسلم لیگ ن اور نواز

شریف ملک کا مستقبل ہیں، وہ اسی سال پاکستان آ رہے ہیں۔ جب کسی گھر کا

قرضہ اصل قیمت سے بڑھ جائے تو قرضہ دینے والے بڑے ایجنڈے پر کام کر

رہے ہوتے ہیں یا ان کی نظر اس گھر کی قیمتی اشیاء اور حصوں پر ہوتی ہے۔

جب میں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کی بات کرتا ہوں تو مجھے غدار

کہا جاتا ہے۔ قوم نواز شریف کو آج صرف یاد کر رہی ہے۔ آنیوالے کل نواز شریف

کو ڈھونڈے گے۔ اب پنجابی فیصلہ کن تحریک میں ہر اول دستے کا کامیاب رول

ادا کریں گے۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

خیال رہے پولیس نے ٹی وی پر ریاست اور اداروں کے خلاف گفتگو کرنے کے

الزام میں درج مقدمہ میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی جاوید لطیف

کے خلاف مقدمہ کا چالان پراسیکیویشن کے پاس جمع کرا دیا۔ پراسکیوشن کی تین

رکنی کمیٹی نے جاوید لطیف کے چالان پر اعتراضات عائد کر دیئے اور چالان

واپس پولیس تھانہ ٹاﺅ ن شپ کو بھیج دیا۔ اعتراض میں کہا گیا ہے کہ نجی ٹی وی

کی اینکر کے ساتھ ساتھ شو کے پروڈیوسر سمیت کیمرہ مین کو بھی گواہوں کی

فہرست میں شامل کیا جائے اورآڈیو ویڈیو سمیت دیگر ٹیکنکل مواد کو بھی چالان

میں لف کیا جائے۔

جاوید لطیف بڑا دعویٰ

Leave a Reply