بُرج حمل، ثور اور جوزہ والے رہیں محتاط، سُنبلہ والوں کیلئے خوشخبری، وظیفہ

جانیں 9تا15 مئی 21ء تک ستاروں کا احوال و جتن کُنڈلی کا خصوصی وظیفہ

Spread the love

جانیں 9تا15 مئی 21ء

=—= خصوصی وظفیہ =—=
—–

دشواریوں، مصائب اور مشکلات سے بچنے، بدنظری، بندشوں اور رکاوٹوں کے خاتمے کیساتھ ساتھ مخالفین کے شر سے محفوظ رہنے کیلئے اول و آخر 9 ، 9 مرتبہ دورد پاک اور سات بار سورۃ الم نشرح کا ورد کریں، جمیع مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کریں، حسب توفیق غرباء کو صدقہ دیں، انشاءاللہ العزیزسب خیر ہو گی-

=—–= بُرج حمل =—–=

حالات ان دنوں مختلف معاملات میں کشیدہ ہی چل رہے ہیں، جن کی وجہ سے

کافی حد تک پریشانیوں میں ہی وقت گزر رہا ہے۔ یہ کیفیت ابھی 21 یوم تک جاری

رہ سکتی ہے۔ صبر و تحمل سے چلنا ہوگا اور صرف اللہ پاک سے مدد مانگنا ہو

گی، وہی تو ہے جو ان مشکلات سے نکال سکتا ہے، خود بھی اپنے معاملات کو

ٹھیک رکھ کر چلنے کی کوشش کریں، سچی توبہ کی اشد ضرورت ہے۔

=—–= بُرج ثور =—–=

جو لوگ کسی طرف سے امید لگا کر بیٹھے ہیں، وہ ابھی صبر کریں، زائچہ بتا رہا

ہے کہ صورتحال ابھی آپ کے حق میں نہیں ہے، ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے

ہر چیز بلاک ہو کر رہ گئی ہے، یہ کیفیت 21 سے 28 دن تک مزید چل سکتی ہے،

اس لئے اس دوران کثرت سے اللہ کو یاد کریں، ذکر الٰہی کرتے رہیں گے تو اس

وقت کے گزرنے کا پتہ بھی نہیں چلے گا، خاموشی اور صبر سے چلنا ہے۔

=—–= بُرج جوزہ =—–=

خانگی معاملات سے باہر آئیں۔ اسوقت اس میں وقت ضائع کرنا آپ کیلئے ٹھیک

نہیں ہے۔ فائدہ ہونے کے بجائے کئی رشتے خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔ اگر فکر

کرنی ہے تو اپنے روزگار کی اور اپنے گھر والوں کی کریں۔ اس بارے میں

مناسب پلاننگ کرنے کی ضرورت ہے۔ حکمت عملی طے کر لیں، پھر کوئی قدم

اٹھائیں۔ میرے اللہ نے چاہا تو یہ سخت وقت گزر جائے گا۔

=—–= بُرج سرطان =—–=

ابھی کسی جانب سے صورتحال بنتی اور واضح ہوتی دکھائی نہیں دے رہی۔ ایسا

لگتا ہے جیسے زائچہ بلاک ہو کر رہ گیا ہو اور آپ کسی حصار میں آ گئے ہوں،

یہ کیفیت ابھی کچھ دنوں تک چلے گی۔ آپ کثرت سے ذکر الٰہی کریں اور اپنے

تمام خراب معاملات کو جو اپنے اندر کے ہیں، انکو ٹھیک کرنے کی کوشش کریں۔

بحکم اللہ صرف ضرورتیں کسی نہ کسی طرح پوری ہوتی رہیں گی۔

=—–= بُرج اسد =—–=

صحت کا صدقہ دیں اور اگر آج کل ضرورت پوری ہو رہی ہے تو اس پر بھی شکر

ادا کریں، ورنہ زائچہ پوری طرح بلاک ہے، ہر چیز جیسے ایک جگہ رک سی

گئی ہے، ابھی اس کے کھلنے میں وقت درکار ہے، آپ کو صبر سے کام لینا ہوگا۔

بہرحال جو بڑی ضرورت ہے، وہ پوری ہو جائے گی، انشاءاللہ اور جو نقصان ہو

رہا تھا، اب وہ ہونا رک جائے گا، آپ ٹینشن مت لیں۔

=—–= بُرج سنبلہ =—–=

دوہری شخصیات سے دور رہنے کی کوشش کریں، اس سے نقصان کا خطرہ ہے۔

کوئی اسوقت اگر دھوکا دے گا تو بڑے نقصان کے علاوہ عزت کا معاملہ بھی

خطرے میں رہے گا اور جو لوگ بے روزگار ہیں یا کسی طرف سے مالی امداد

کے منتظر ہیں، ان کو جلد اس حوالے سے اچھی خبر مل جائے گی۔ فی الحال

فوری امکان تو نہیں ہے، چھوٹی سی غیبی امداد البتہ کسی وقت بھی مل جانے کی

بہت امید ہے۔

=—–= بُرج میزان =—–=

صحت کا خانہ جو کافی دنوں سے خراب چلا آ رہا تھا، وہ اب تیزی سے بہتری کی

جانب جا رہا ہے۔ انشاءاللہ آپ اور آپ کے گھر والے اس سے جلد نجات پالیں گے،

جو لوگ خود کو کسی بندش و دیگر قسم کے اثرات کا شکار محسوس کر رہے ہیں،

وہ اب مکمل طور پر اس سے نکل گئے ہیں۔ اب صرف دعا کرکے اپنے معاملات

ٹھیک کریں۔ اللہ بڑا بے نیاز ہے، وہ آپ کی ہر مشکل کو دور کر دے گا۔

=—–= بُرج عقرب =—–=

بندش وغیرہ بالکل نہیں ہے، اسوقت اس قسم کی چیزوں سے آزاد ہیں، البتہ کسی

ذاتی غلطی کی وجہ سے پکڑ میں آئے ہوں تو الگ بات ہے، اس کے لئے توبہ سے

کام لیں اور یاحیُٰ یا قیومُ یا کریمُ یا سلامُ کی ایک تسبیح ہر نماز کے بعد ضرور

پڑھا کریں۔ جن افراد کو روزگار میں پریشانی ہے، وہ 12 یوم کے بعد اس حوالے

سے اچھی خبر سن سکیں گے، ابھی جیسے تیسے صبر کیساتھ گزارہ کرنا ہوگا-

=—–= بُرج قوس =—–=

لالچ میں ہرگز نہ آئیں، سیدھے اور صاف راستے پر چلیں گے تو بند راستے خود

بخود کھل جائیں گے۔ دوسرا بندہ اگر لالچ دے تو اسکی باتوں میں نہ آئیں۔ اللہ تعالیٰ

خود بخود ہر مشکل سے نکال کر آپ کے لئے ضرور آسانیاں پیدا کر دے گا اور

جو نقصانات ہو چکے ہیں ان کا بھی ازالہ ہو جائے گا، اس لئے آپ مکمل توکل

کے ساتھ چلیں، اسی میں بہتری ہے۔

=—–= بُرج جدی =—–=

سب مشکلات عارضی طور پر ہیں، میرے اللہ نے چاہا تو جلد ان سے نکل جائیں

گے۔ صورت حال زائچے کے مطابق اب بہتری کی طرف جا رہی ہے۔ آپ کو ابھی

شاید اس کے اثرات محسوس نہیں ہو رہے، مگر اچانک کئی خبریں آپ کو مل

جائیں گی، جن کے بارے میں سوچا بھی نہ ہوگا، ناراض عزیزوں، دوستوں سے

اب کسی وقت بھی صلح ہونے کے امکانات موجود ہیں۔

=—–= بُرج دلو =—–=

ماضی میں جو غلطیاں ہو چکی ہیں، ان سے توبہ کرلیں اور دوبارہ ان کو ہرگز مت

دہرائیں۔ اللہ بڑا رحمٰن اور رحیم ہے، آپ کو معاف کرکے آپ کے لئے آسانیاں پیدا

فرما دے گا اور جو دروازے بند ہو چکے ہیں، ان کو ضرور کھول دے گا، جو

لوگ عرصہ دراز سے پیسوں کے انتظار میں ہیں، ان کو اس حوالے سے اچھی

خبر مل سکتی ہے، صحت کے حوالے سے بھی بہتری کی امید ہے۔

=—–= بُرج حوت =—–=

جو لوگ مالی طور پر پریشان ہیں، ان کا سلسلہ کسی وقت بھی غیبی انداز سے بن

جائے گا، اب مزید ٹینشن مت لیں، اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں بُرا وقت گزر چکا

ہے، انشاء اللہ اب سب اچھا ہی ہوگا۔ بالکل بے فکر رہیں، رشتے کی بندش وغیرہ

میں بھی خاطر خواہ بہتری آنے کی امید ہے۔ برسوں سے انتظار میں بیٹھے ہوئے

اب تیزی سے بہتری کے مراحل طے کر لیں گے، فکر مند نہ ہوں۔

جانیں 9تا15 مئی 21ء ، جانیں 9تا15 مئی 21ء

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=—–= ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

Leave a Reply