kundali jtnonline new

جانیئے آئندہ ہفتہ کیسا، ستاروں کی چال، مواقع، احتیاط اور جتن کُنڈلی کا خصوصی وظیفہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جانیئے آئندہ ہفتہ کیسا

=—= خصوصی وظفیہ =—=
—–

اس ہفتے دشواریوں، مصائب، مشکلات سے بچنے، بدنظری، بندشوں، رکاوٹوں کے خاتمے کیلئے روزانہ بوقت صبح اول و آخر 9 ، 9 مرتبہ دورد پاک اور 7 بار ” ناد علی” کا ورد کریں، صدقہ دیں، انشاء اللہ سب خیر ہو گی-

=—–= حمل کی کُنڈلی =—–=

حالات میں خاطر خواہ تبدیلیوں کا عمل جاری ہے، آپ براہ راست اس کی لپیٹ میں

ہیں، خود کو ذہنی طور پر تیار رکھیں، اب زندگی پرانے حساب سے نہیں چل

سکے گی۔ آپ کیساتھ وابستہ لوگوں کے مزاج بھی بدل رہے ہیں اور اپنے بھی اب

اپنے نہیں رہے۔ اللہ پاک سے دعا کریں وہ آپ کو اکیلا نہ چھوڑے۔ ان دنوں ہر

معاملے کو سوچ سمجھ کر ہی کرنا ہوگا۔

=—–= ثور کی کُنڈلی =—–=

آپ کیلئے اسوقت مشکلات کا ایک سلسلہ شروع ہے اور کسی بھی طرح یہ ختم

ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ آپ کو پوری طرح اپنے روحانی معاملات ٹھیک

کرکے چلنے کی کوشش کرنا ہو گی۔ نماز کی پابندی کریں، ہر وقت وضو میں

رہنے اور سچے دل سے اللہ پاک سے توبہ ضرور کریں۔ انشاء اللہ یہ پریشانیاں

اگلے 14 دنوں میں ختم ہو جائیں گی۔

=—–= جوزہ کی کُنڈلی =—–=

خانگی امور سے اب باہر نکلیں، حالات بے حد بدل چکے ہیں۔ کیوں ہر معاملے

میں ٹانگ اڑا کر اپنی پوزیشن خراب کر رہے ہیں۔ اسوقت آپ کو صرف روزگار

پر توجہ دینا ہے اور اپنے رب کو راضی کرنا اور ماضی میں ہونے والی غلطیوں

کا ازالہ بھی کرنا ہے، خاص طور پر حقوق العباد کے معاملات کو ٹھیک کریں۔

انشاء اللہ بہت جلد حالات بدل کر آپ کے حق میں ہوں گے۔

=—–= سرطان کی کُنڈلی =—–=

کسی بھی انجان شخص کا بھروسہ مت کریں اور کسی کام میں سرمایہ کاری تو

ہرگز نہ کریں، آپکو سخت نقصان کا سامنا ہو سکتا ہے۔ فی الحال اپنی رقم اپنے ہاتھ

میں رکھیں اور آج کل غصے کو اپنے قابو میں رکھیں۔ دماغ سے فضول سوچوں

کو نکال دیں۔ ہونا وہی ہے جو میرے اللہ نے چاہا ہے۔

=—–= اسد کی کُنڈلی =—–=

صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے۔ مالی حالات میں بڑی خرابی بھی ظاہر ہو رہی

ہے۔ لوگوں نے آپ سے جو وعدے کئے تھے، وہ پورے نہیں کر رہے۔ آپ ڈیپریشن

کا شکار رہتے ہیں، اسلئے فوری طور پر کثرت سے اللہ کا ذکر شروع کر دیں۔

خاص طور پر یاحیُ یا قیوم کا ورد کریں، اپنی نظر بھی اتاریں، حسد کرنیوالے

قریب ہیں۔ ان سے بچ کر چلیں اور راشن کا صدقہ لازمی دیں۔

=—–= سنبلہ کی کُنڈلی =—–=

آپکو اپنے معاملات میں جن مشکلات کا سامنا ہے۔ وہ 10،12 دن میں ختم ہونے کی

امید ہے۔ روزگار میں انشاءاللہ بہتری آئے گی اور پرانے سلسلے میں چل نکلنے

کی امید ہے۔ بس صحت کا خاص خیال رکھیں۔ اس میں بدنظری جیسی صورتحال

کا سامنا ہے اور آج کل رشتے داروں سے بھی جھگڑے وغیرہ کا خطرہ ہے۔

کوشش کریں خود کو ان سے پیچھے ہی رکھیں۔

=—–= میزان کی کُنڈلی =—–=

اللہ کا شکر ادا کریں کہ جب بھی کوئی بُرا وقت آیا، اس نے غیبی انداز میں آپ کی

مدد فرمائی۔ اب بھی جو صورتحال محسوس کر رہے ہیں، ان سے نکلنے میں

کامیاب ہو جائیں گے، بشرطیکہ نیت صاف رہی تو مالی پوزیشن میں بہتری، اولاد

کے سلسلے میں اہم فیصلے، نئی سواری کا حصول اور رکے ہوئے کام مکمل

ہونے میں انشاءاللہ یہ ہفتہ بے حد مدد گار ثابت ہوگا۔

=—–= عقرب کی کُنڈلی =—–=

اپنے حق کیلئے انسان کو خود کو بدل لینا چاہیے۔ آپ جس طرح خاموشی اختیار کر

لیتے ہیں ، یہ کوئی حل نہیں ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ اپنی آواز کو ادب کے دائرے

میں رہتے ہوئے بلند کرنے کا۔ آپکو انشاءاللہ آپ کا حق ضرور ملے گا۔ ان دنوں

وراثتی امور خاص طور پر سامنے آ سکتے ہیں اور معاملات میں کچھ گرما گرمی

رہنے کا خطرہ ہے، بس غصہ قابو میں رکھنا ہوگا۔

=—–= قوس کی کُنڈلی =—–=

آپ کیوں دوسروں پر انحصار کر رہے ہیں، اللہ ہے نا، بس پھر پریشانی کیسی؟ آپ

ہر کام کو شروع کرنے سے پہلے حسبنا اللہ و نعیم الوکیل پڑھ لیا کریں اور پھر

دیکھیں کہ وہ کس طرح آپ کو نوازتا ہے۔ بس اب محبت وغیرہ جیسے معاملات

سے باہر نکل آئیں، اس میں ناکامی اور رسوائی کا اندیشہ رہے گا، اپنی تنہائی کو

بھی پاک رکھنے کی کوشش کریں۔ تنہائی پاک ہو گی تو سب کچھ آپ کے حق میں

ہوتا چلا جائے گا۔

=—–= جدی کی کُنڈلی =—–=

بُرے وقت میں جن لوگوں نے ساتھ دیا تھا، آپ ان کو بھول گئے ہیں، اسوقت آپکو

وہ زیادہ اچھے لگ رہے ہیں جو نئے ساتھی نہیں ہیں۔ حق کیساتھ چلیں اور حقوق

العباد کا خاص خیال رکھیں، اگر زندگی میں کامیابی چاہتے ہیں تو۔ یہ ہفتہ کچھ آفر

بھی لے کر آیا ہے۔ مالی حوالے سے بھی اچھی خبریں ہو سکتی ہیں اور ایک بڑے

فیصلے کی جانب پیش قدمی بھی ہونے کا پورا امکان ہے۔

=—–= دلو کی کُنڈلی =—–=

دوسروں کے معاملات سے جس قدر ممکن ہو دور رہیں، آج کل اپنی زبان بندی

کرنا بھی بے حد ضروری ہے جو لوگ بیماری کاٹ رہے ہیں، میرے اللہ نے چاہا

تو اب جلد صحت یاب ہوں گے۔ بس یاحیُ یا قیوم کا ورد کثرت کیساتھ کرتے رہیں۔

یہ دن آپ کو تبدیلی کے اشارے دے رہے ہیں۔ اب برسوں بعد آپ کی خواہش پوری

ہونیوالی ہے۔ اسوقت آپکو حکمت عملی سے چلنا ہے، استخارے سے بھی مدد لیں۔

=—–= حوت کی کُنڈلی =—–=

یہ ہفتہ کئی حوالوں سے آپ کی زندگی میں اہم رہے گا اور انشاءاللہ زیادہ تر

معاملات آپ کے حق میں رہنے کی امید ہے۔ آپ کیلئے اب نئے سلسلے بنیں گے

اور نئی رشتے داری بھی بننے کا امکان ہے۔ عرصہ دراز سے شادی وغیرہ کے

انتظار میں بیٹھے لوگ خوشخبری سن سکیں گے اور جن کو مالی حوالے سے

پریشانی تھی، دو تین یوم میں وہ اس بارے میں بڑا فائدہ حاصل کریں گے۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

جانیئے آئندہ ہفتہ کیسا، جانیئے آئندہ ہفتہ کیسا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply