jazz parho aap

کرونا وباء سے بچاؤ کیساتھ ساتھ گھر بیٹھے تعلیم کا حصول، جاز نے بنا دیا انتہائی آسان

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن ڈیجیٹل اینڈ ایجوکیشن نیوز) جاز گھر بیٹھے تعلیم

پاکستان کی معروف ڈیجیٹل کمپنی جاز نے ”جاز پڑھو” مہم کے تحت طلبہ

کیلئے کرونا وباء سے بچنے کیساتھ ساتھ تعلیمی مواقع فراہم کردیئے کیونکہ

کوویڈ 19 کے دوران تعلیمی ادارے بند ہیں۔ اس مہم میں سستے ہفتہ وار اور

ماہانہ ڈیٹا پیکیجز، جاز پڑھو کے نام سے ایپ، اور سب سے سستا 4G ڈیجٹ

فون شامل ہے۔

——————————————————————
یہ بھی پڑھیں : ٹک ٹاک صحت، تعلیم اورشوبز دنیا کیلئے میدان عمل میں آگئی
——————————————————————

دنیا کے بیشتر ممالک کی طرح، پاکستان میں بھی کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو

محدود کرنے کیلئے ماہ مارچ 2020ء سے تمام سکول اور یونیورسٹیاں بند ہیں۔

تاہم بعض ادارے آن لائن درس و تدریس کی طرف رجوع کررہے ہیں، اس کو

آسان بنانے اور طلبہ کے اخراجات کو کم کرنے کیلئے سبسڈائز انٹرنیٹ کی

ضرورت ہے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے، جاز نے رعایتی ہفتہ وار اور

ماہانہ پیکجز کو متعارف کرایا ہے تاکہ وہ بلا تعطل آن لائن کلاسز دوبارہ شروع

کرسکیں۔

ہفتہ وار، ماہانہ سستے ترین چیکیجز اور سمارٹ فیچرز فون

ماہانہ سپریم بنڈل 444 روپے میں 50 فیصد رعایتی قیمت پر 20 جی بی ڈیٹا مہیا کرتا ہے، جبکہ ہفتہ وار پیکج 95 روپے کی مناسب قیمت پر 10 جی بی ڈیٹا آن لائن کلاسوں کی ضرورت کو پورا کرتا ہے۔ اسی طرح اسمارٹ فونز یا پی سی کے بغیر طلبہ کیلئے جاز دنیا کے سب سے سستے سمارٹ فیچر فون جاز ڈیجیٹ 4 جی کے استعمال کو فروغ دے رہا ہے۔ یہ فون تمام جاز فرنچائزز اور دکانوں پر1799 روپے میں دستیاب ہے۔

جاز پڑھو کے نام سے مکمل ایجوکیشن ایپلی کیشن، سیکھنے کے بیشمار مواقع

جاز نے’ جاز پڑھو ‘کے نام سے ایک ایجوکیشن ایپلی کیشن بھی شروع کی ہے۔ یہ ایپلی کیشن طلبہ کو پہلی سے بارہویں کلاس تک ویڈیو لیکچر اور کوئزز کی ایک وسیع رینج کیساتھ سیکھنے کے وسائل تک رسائی فراہم کرتی ہے۔ ایپ کو استعمال کرنے کیلئے کسی بھی قسم کے دیٹا پیکج کی ضرورت نہیں، ایپ آسانی سے گوگل پلے سٹور پر دستیاب ہے۔

آن لائن تعلیم کے حصول کیلئے استعمال ہونیوالی ٹیکنالوجیز ناکافی

جاز کے سی ای او عامر ابراہیم کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ اسوقت پاکستان میں آن لائن تعلیم کے حصول کیلئے استعمال ہونیوالی ٹیکنالوجیز ناکافی ہیں۔ بد قسمتی سے وبائی مرض نے ملک میں پہلے سے ہی موجود ڈیجیٹل تقسیم کو اور بڑھا دیا ہے۔ بہت سارے طلبہ خصوصا دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ اپنی تعلیم جاری رکھنے سے قاصر ہیں۔

طلبہ کی مدد کرنا ہماری اخلاقی ذمہ داری، سی ای او جاز عامر ابراہیم

ضروری وسائل اور ڈیجیٹل ٹولز رکھنے والے سرکردہ موبائل آپریٹر کی حیثیت سے یہ ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ طلبہ کو مزید پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ان غیر معمولی حالات میں جاز اپنے صارفین کی جنون کی حد تک خدمت کے نظریہ پر قائم ہے اور ایسے حالات میں طلبہ کی ضروریات کو پورا کرکے تعلیمی مواقع فراہم کرنے میں پیش پیش ہے۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

جاز گھر بیٹھے تعلیم

Leave a Reply