jazz cricket 132

جاز نے موبائل فون پر لائیو پی ایس ایل فائیو دیکھنا ممکن بنا دیا

Spread the love

کراچی (جتن آن لائن ٹیکنالوجی نیوز) جاز موبائل فون

پاکستان کے سب سے کامیاب مواصلاتی پلیٹ فارم جاز نے ڈیجیٹ4 جی صارفین کئلئے کاﺅس سٹور پر جاز ٹی وی ایپ لانچ کردی۔ صارفین کیلئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 5 کے تمام میچزبراہ راست دیکھنا ممکن ہو گیا۔

مزید پڑھیں : ٹیلی نار پاکستان فائبر ٹو دی ٹاور فعال کرنیوالا ملک کا پہلا نیٹ ورک

جاز ٹی وی ایپ کا استعمال 15 لاکھ سے زائد صارفین ٹی ٹوئنٹی 20 کرکٹ لیگ دیکھنے کیلئے کرتے ہیں۔ جاز ڈیجیٹ 4 جی جو 2020ء کے آغاز میں لانچ کیا گیا، ایک سستا فیچر سمارٹ فون ہے۔ یہ فون صارفین کی ضرورت کو مد نظر رکھ کر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس فون میں کاﺅس کا آپریٹنگ سسٹم موجود ہے۔ جاز ٹی وی کو کاﺅس کا آپریٹنگ سسٹم کیساتھ مربوط کرنے کا مقصد صارفین کی تفریحی ضروریات کو پوراکرنا ہے۔ اس رابطے کے فرق کو پورا کرنا پاکستان میں ایک بہت بڑا چیلنج ہے، حالانکہ جاز ڈجیٹ 4 جی اس خلا کو پورا کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

کاﺅس دنیا کا تیسرا سب سے بڑا موبائل آپریٹنگ سسٹم

کاﺅس دنیا کا تیسرا سب سے بڑا موبائل آپریٹنگ سسٹم ہے، جو ڈیجیٹ کی خصوصیت والے فونز کی نئی کٹیگری کو قابل بناتا ہے، جیسے جیز ڈیجیٹ فور جی میں کاﺅس کے ذریعہ 4 جی، واٹس ایپ، یوٹیوب اور گوگل میپس سمیت متعدد مشہور ایپس پیش کرتا ہے۔ یاد رہے جاز موبائل فون سروس فراہم کرنیوالی پاکستان میں بڑی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے-

جاز موبائل فون

اپنا تبصرہ بھیجیں