0

جادو ٹونہ یا خاندانی دشمنی ،فورٹ عباس میں لاش کی بیحرمتی

Spread the love

بد بختوں نے نعش کو قبر سے نکال کر 60فٹ دور گڑھے میں پھینک کر مٹی ڈال دی علا قہ میںشد ید خوف و ہراس ۔جادو ٹو نے کے لئے یاخاندا نی دشمنی کے لئے نعش کی بے حر متی ۔ ایس ایچ او کھچی والا نے مو قع پر پہنچ کر تمام معا ملات قا نو نی طریقہ سے نمٹا د یئے تفصیلا ت کے مطابق فورٹ عباس کے نواحی گائوں 260/H-Rمیںبشیر نا می شخص کی والدہ وفات پا گئیں تھی جس کا نماز جنازہ ادا کر نے کے بعد اسے گائوں کے قبر ستا ن میں دفنا دیا گیا اگلے دن صبح لوگوں نے قبر میں گہرا گڑ ھا دیکھااور قبر سے نعش غائب تھی تویہ خبر آ گ میں جنگل کی طرح علاقہ بھر میں پھیل گئی ورثا ء اور ارد گر د کے تمام چکوک کے لوگ قبر ستان میں جمع ہو گئے اور نعش کو ڈھونڈ نے لگے نعش 60سے 70فٹ دور گہرے گڑ ھے میں پھینک کر اس پر مٹی ڈالی ہو ئی تھی دوبارہ اسی قبر کی صفا ئی کر کے مرحومہ کو دفنا دیا گیا مو قع پر تین لوگوں کے علیحد ہ علیحدہ پائوں کے نشا نات ہیں ایس ایچ او تھا نہ کھچی والا میاں ارشاد علی وٹو نے اور ایس ڈی پی او فورٹ عباس سید علی رضا شاہ کا ظمی نے پو لیس کی بھا ری نفری کے ہمراہ مو قع پر پہنچ کر نعش ڈھونڈنے اور اس کو دفنا نے کے عمل کی نگرا نی کی پو لیس اور عوام کا خیا ل ہے کہ شا ید کسی جادو ٹو نے کے لئے نعش کی بے حر متی کی گئی ہو اور اس کے علاوہ کسی خاندا نی دشمنی کی وجہ سے ایسا کیا جا سکتا ہے پو لیس نے تمام زاویوں پر تفتیش شروع کر دی ہے فورٹ عباس کی تاریخ میں یہ پہلا واقعہ ہے جسے دیکھ کر لوگ پر یشان اورہراساں نظر آ ئے۔ عوامی، سما جی اور مذ ہبی حلقوں ڈسٹر کٹ پو لیس ا ٓ فیسر بہاو لنگر عمارہ اطہر، ایس ڈی پی او سید علی رضا شاہ کا ظمی اور ایس ایچ او کھچی والا میاں ارشاد علی وٹو سے مطا لبہ کیا ہے کہ ان بد بختوںکو فوری تلا ش کر کے قرار وا قعی سزا دی جا ئے ۔

Leave a Reply