جائیداد تنازع،لاہور میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جان سے گئے

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن)صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقہ فیکٹری ایریا میں جائیداد کے تنازع پر بھائی نے فائر نگ کر کے بہن اور بھانجی کو قتل،بھانجے اور دوسری بہن کو زخمی کر دیا .

ملزم کی گرفتاری کیلئے جانیوالی پو لیس پا رٹی پردوہرے قتل کے ملزم مقصود نے گرفتاری سے بچنے کیلئے فائرنگ کر دی جس سے اسکا سگا بھائی شاہد جاں بحق ، ایس ایچ او سمیت 3جوان بھی زخمی ہو گئے جبکہ جوابی فائرنگ میں ملزم مقصود ماراگیا ۔

ایک ہی خاندان کے 4 ا فر اد کے قتل سے علاقہ قیامت صغری کا منظر پیش کرنے لگا ،

بتایا گیا ہے فیکٹری ایریا کے علاقہ غازی روڈ کے رہائشی حفیظ کا اپنے سالے مسعود کیساتھ چھ مرلہ وراثتی مکان پر تنازع تھا جس پر مقامی عدالت میں سول کیس بھی چل رہا تھا ،

مسعود کا کہنا تھا گھر اس کا ہے مگر اسکی بہنوں نے اس پر قبضہ کرلیا ہے اور یہ جائیداد ہڑپ کرنا چاہتے ہیں،

گزشتہ روز مقصود نے فائرنگ کر کے گھر کے اندر اپنی بہن نسرین اسکی بیٹی 16 سالہ بسمہ کو قتل جبکہ دوسری بہن پروین بی بی اور نسرین کے آٹھ سالہ بیٹے احمد کو شدید زخمی کر دیا۔

پولیس پارٹی نے رات گئے 2خواتین کو قتل کر نیوا لے ملزم کی گرفتاری کیلئے غازی روڈ پر چھاپہ ماراتو ملزم مقصود نے پولیس پر فائرکھول دیا جس سے اسکا بھائی شاہد جاں بحق ، ایس ایچ او فیکٹر ی ایریا اور 2پولیس کا نسٹیبل زخمی ہو گئے جبکہ جو ابی فائرنگ میں ملزم مقصود بھی ماراگیا ،

ایس پی کینٹ شہباز الٰہی کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس پارٹی نے ملزم مقصود کے بھائی شاہد کو لیکر چھاپہ مارا جہاں ملزم نے فائرنگ کر دی ،

ملزم مقصود ذہنی طور پر مفلوج تھا، تمام مقتولین اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں لاشوں کا پوسٹمارٹم اور زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق پو لیس پا رٹی نے ایک مبینہ مقابلے کے دوران دوہرے قتل کے ملزم مقصود اور اس کے بھائی شاہد کو پارکیا۔

Leave a Reply