کے پی کے اسمبلی،ثوبیہ شاہد کا منفرد احتجاج،پی پی کی ہوشرباء تحریک التواء

کے پی کے اسمبلی،ثوبیہ شاہد کا منفرد احتجاج،پی پی کی ہوشرباء تحریک التواء

Spread the love

پشاور(بیوروچیف، عمران رشید خان) ثوبیہ شاہد منفرد احتجاج

Journalist Imran Rasheed

خیبرپختونخوا اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی خاتون رکن ثوبیہ شاہد سب کی توجہ

کا مرکز بن گئیں، کیونکہ انہوں نے پی ٹی آئی حکومت میں ریکارڈ مہنگائی کے

خلاف احتجاج کے طور پر سیاہ لباس پر ” کمر توڑ مہنگائی نامنظور کا نعرہ

درج کر کے زیب تن کر رکھا تھا-

ثوبیہ شاہد منفرد احتجاج

پیر کو اسمبلی اجلاس کے دوران (ن) لیگ کی رکن ثوبیہ شاہد نے، مہنگائی کے

خلاف احتجاج کے طو رپر نیا سیاہ لباس بنوایا تھا، جس پر کمر توڑ مہنگائی

نامنظور کا نعرہ درج تھا- خاتون رکن جونہی اسمبلی میں داخل ہوئیں تو میڈیا نے

انہیں گھیر لیا- بعدازاں اسمبلی اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے اراکین نے

اسمبلی ڈیسک کے سامنے مہنگائی کے خلاف احتجاج بھی ریکارڈ کرایا۔

=-،-= خیبرپختونخوا میں ہزاروں بچوں کے اغواء کا انکشاف

صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں صوبہ خیبرپختونخوا میں ہزاروں کی تعداد میں

بچے اغواء ہونے کا انکشاف بھی ہوا، بچوں کے اغوا سے متعلق پی پی پی کی

خاتون رکن اسمبلی نگہت اورکزئی کی تحریک التواء اسمبلی میں بحث کے لئے

منظور کر لی گئی۔ پی پی پی رکن نگہت اورکزئی نے تحریک التواء میں موقف

اپنایا ہے، کہ صوبے میں بچوں کے غوا کے کیسز روز بروز بڑھ رہے ہیں، آٹھ

ماہ قبل اغواء ہونے والی بچی زینب کو تاحال بازیاب نہیں کیا جا سکا- ایک سال

کے دوران صوبے میں 2960 بچوں کا اغواء ہونا سوالیہ نشان ہے-

=-،-= خیبر پختونخوا سے مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

زیادہ تر کیسز میں بازیابی نہیں ہوتی، جس کی وجہ سے ان کے والدین سخت

پریشان ہوتے ہیں، اغوا کاروں کو گرفتار کرنے کے لئے صوبے میں جدید

انوسٹی گیشن طریقہ کار کو ٹھوس بنیادوں پر اپنایا جائے، جدید تفتیش اور

ٹریکنگ اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، لہذا اس پر بحث کی اجازت دی جائے،

وزیر قانون فضل شکور نے تحریک کی تائید کی، جس کے بعد ایوان نے تحریک

تفصیلی بحث کے لئے منظورکر لی۔

ثوبیہ شاہد منفرد احتجاج ، ثوبیہ شاہد منفرد احتجاج ، ثوبیہ شاہد منفرد احتجاج

ثوبیہ شاہد منفرد احتجاج

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply