ثنا جاوید کا اپنی والدہ کیلئے جذباتی پیغام

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کراچی (فلم رپورٹر سے) نامور اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اپنی والدہ کے لیے جذبات سے بھرا پیغام لکھ دیا۔ پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ ثنا جاوید نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی ایک تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ نے حیدرآبادی کرتا زیب تن کیا ہوا ہے۔

ثنا جاوید نے اپنی اِس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ مائیں سب سے اچھی ہوتی ہیں وہ اپنی پوری محبت اور خلوص کے ساتھ اپنے بچوں کو تیار کرتی ہیں ان کو خوبصورت لباس پہناتی ہیں اور پھر ان کی تصویریں کھینچتی ہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ میں نے اِس تصویر میں میرا پسندیدہ روایتی حیدرآبادی کرتا پہنا ہوا ہے جو میری والدہ نے میرے لیے سلائی کیا تھا۔ انہوں نے لکھا کہ میں اپنی والدہ سے بہت محبت کرتی ہوں

کیونکہ اپنی والدہ کی وجہ سے ہی میں اپنے بچپن کی سب سے اسٹائلسٹ بچی تھی۔ ثنا جاوید نے لکھا کہ میں اِس تصویر میں تھوڑی غمزدہ ہوں کیونکہ مجھے اپنی والدہ کی گود میں رہنے کی عادت تھی اور یہ تصویر لینے کی وجہ سے میری والدہ نے مجھے اپنی گود سے اتار کر نیچے کھڑا کر دیا تھا جس کی وجہ سے میں اداس ہوگئی تھی۔اداکارہ نے لکھا کہ آج بھی جب میں اپنے کام کی وجہ سے والدہ سے دور ہوتی ہوں تو ان کی گود کو یاد کرکے اداس ہوجاتی ہوں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply