ثمرہارون بلور عوامی نیشنل پارٹی کے پی کے کی پارلیمانی سیکرٹری مقرر

ثمرہارون بلور عوامی نیشنل پارٹی کے پی کے کی پارلیمانی سیکرٹری مقرر

Spread the love

پشاور(بیوروچیف، عمران رشید) ثمرہارون بلور

Journalist Imran Rasheed

عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے صوبائی ترجمان

اور رکن صوبائی اسمبلی ثمرہارون بلور کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کرتے ہوئے

ان کی تقرری کی باقاعدہ منظوری دیدی۔ جبکہ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن

بھی باچا خان مرکز پشاور سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری

سردارحسین بابک نے جاری کر دیا ہے۔

=-،-= باچا خان ٹرسٹ کے زیرانتظام ” انگازیئ پروڈکشن ” کا افتتاح، لوگو کی رونمائی

باچا خان ٹرسٹ کے زیرانتظام '' انگازیئ پروڈکشن '' کا افتتاح، لوگو کی رونمائی

باچا خان ٹرسٹ کے زیرانتظام ” انگازیئ پروڈکشن ” کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔

ہنرمند اور شہنشائے غزل خیال محمد اور ٹرسٹ کے سی ای او ایمل ولی خان نے

بٹن دبا کر نئے پروڈکشن ہاﺅس کے لوگو کی رونمائی کی۔ نامور پشتو گلوکار

گلزارعالم کی سربراہی میں ” انگازیئ پروڈکشن ” کی افتتاحی تقریب میں نامور

گلوکاروں اور موسیقاروں نے شرکت کی۔ باچاخان مرکز پشاور میں گذشتہ روز

منعقدہ تقریب میں اے این پی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین، صوبائی

جنرل سیکرٹری سردارحسین بابک اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے

افراد بھی شریک تھے۔

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

افتتاحی تقریب میں پشتو زبان کے نامور گلوکاروں احمد گل استاز، انورخیال، فضل

وہاب درد، اسفندیارومومند، وگمہ، فیاض خیشگی، شاکر زیب سمیت ابھرتے ہوئے

نوجوان گلوکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ تقریب میں بختیارخٹک، ہمایون

خان، راشد خان، سرفراز اور دیگر نامور گلوکاروں نے بھی شرکت کی۔ اس کے

علاوہ نامور صحافی شمیم شاہد، عارف یوسفزئی، طارق وحید، کاشف الدین سید،

عرفان خان، عزیز بونیری، روخان یوسفزئی اور دیگر صحافیوں نے بھی شرکت

کی۔

=-،-= گلوکاروں، موسیقاروں، فن و ہنر کی خدمت جاری رہیگی، ایمل ولی خان

باچا خان ٹرسٹ کے سی ای او ایمل ولی خان

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے باچا خان ٹرسٹ کے سی ای او ایمل ولی خان نے

کہا کہ باچا خان ٹرسٹ کے زیراہتمام گلوکاروں، موسیقاروں، فن اور ہنر کی خدمت

جاری رہے گی، فن اور فنکار کو ماضی میں نقصان پہنچایا گیا، پشاور کو ایک بار

پھر ہنر کا مرکز بنائیں گے، دہشت گردی نے سب سے زیادہ نقصان خیبرپختونخوا

کی فنکار برادری کو پہنچایا، باچا خان ٹرسٹ اور انگازیئ پروڈکشن کے دروازے

ہر کسی کیلئے کھلے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خدائی خدمتگار تحریک سے لے

کر آج تک فن اور فنکار کی اہمیت صرف اسی تحریک کے ورثاء کے ساتھ ہیں

اور جس طرح خدائی خدمتگار تحریک میں فنکار اور ہنرمند پیش پیش تھے، آج

ایک بار پھر وہی تاریخ دہرائی جا رہی ہے۔

ثمرہارون بلور ، ثمرہارون بلور ، ثمرہارون بلور ، ثمرہارون بلور ، ثمرہارون بلور

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply