ثانیہ مرزا کی بیٹے کےساتھ نئی تصویر وائرل

Spread the love

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ننھے شہزادے کی نئی تصویر منظر عام پر آتے ہی وائرل ہوگئی ۔شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزانے اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی نئی تصویر ٹوئٹراور انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کی اور ساتھ ہی جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے میچ بیٹے کےساتھ انجوائے کرنے اور بیٹے کا کیمرے سے تصاویر بنانے کا شوق بھی ظاہر کیا ۔تصویر میں دیکھا گیاکہ ثانیہ مرزا اپنے ’کیوٹ‘ بیٹے اذہان کےساتھ بہت خوش نظر آرہی ہیں۔ واضح رہے شعیب ملک اور ثانیہ مرزاکے ہاںگزشتہ برس30اکتوبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

Leave a Reply