تین ڈالر کا مالک نہ مل سکا، پولیس نے رقم تلاش کرنے والے کو لوٹا دی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

امریکہ میں ایک لڑکی کو 14 سال قبل سڑک سے تین ڈالر ملے تھے جو پولیس نے اسے واپس کردیئے ہیں۔12 سالہ پیج ووڈی کو مون ماؤتھ بیچ نامی علاقے کی سڑک سے 2004ء میں تین ڈالر ملے تھے اور اس وقت وہ خاتون اسکاؤٹ تھی۔ اپنے فرض کے تحت اس نے یہ رقم قریبی تھانے میں جمع کرادی تھی۔14 برس بعد ایک روز اس کے دروازے پر دستک ہوئی اور ایک پولیس افسر لفافے کے ساتھ وہاں موجود تھا جسے دیکھ کر وہ کچھ پریشان ہوئی، پولیس نے کہا کہ کیا آپ کو یاد ہے کہ 2004ء میں آپ نے کیا کیا تھا؟ اس پر ووڈی نے جواب دیا کہ اگر میں 2004ء کو یاد کروں تو میں نے ایسا کوئی غلط کام نہیں کیا۔پولیس افسر نے اسے تین ڈالر یاد دلائے اور اسے رقم واپس کردی۔ ووڈی نے اسے کرسمس کا معجزہ قرار دیا اور کہا کہ اگرچہ اس رقم سے وہ امیر تو نہیں ہوجائے گی تاہم آدھی رقم وہ اپنے دوست جیکی بریڈلے کو ادا کرے گی جو اس وقت اس کے ساتھ تھا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply