0

تین ماہ سے پیٹ میں قینچی کی موجودگی کے باوجود خاتون زندہ وسلامت

Spread the love

بھارت میں ڈاکٹرزکی غلطی سے آپریشن کے دوران حیدر آباد کی ایک مریضہ کے پیٹ میں رہ جانے والی قینچی کو 3 مہینے بعد نکال دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد شہر میں 33 سالہ خاتون مہیشواری چوہدری کو پیٹ کے شدید درد کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ایکسرے میں خاتون کے پیٹ میں قینچی کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ ڈاکٹرز نے فوری طور پر آپریشن کرکے خاتون کے پیٹ سے 6 انچ لمبی قینچی کو نکال دیا۔

اہل خانہ نے انکشاف کیا مذکورہ خاتون کا 2 نومبر کو اسی ہسپتال میں آپریشن کیا گیا تھا اور اْس اآپریشن کے دوران قینچی پیٹ ہی میں رہ گئی۔ جس کے بعد سے خاتون کو پیٹ میں درد کی شکایت رہی تھی جسے ڈاکٹرز نظر انداز کرتے ہوئے درد کشا دوائوں سے علاج کرتے رہے۔

مریضہ کے شوہر نے ہسپتال کے خلاف شکایت درج کروائی ہے جس پر ہسپتال انتظامیہ نے 2 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو غفلت اور لاپرواہی برتنے والوں کا تعین کرکے ایک ہفتے کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی جس کی روشنی میں تادیبی کارروائی کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔
قینچی

Leave a Reply