0

تین سے زائد درآمدی اشیا پر ڈیوٹی پر5 فیصداضافے کا امکان

Spread the love

300سے زائددرآمدی اشیا پر ڈیوٹی پر 5 فیصداضافے کاامکان ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ ہفتے پیش کیے جانےوالے دوسرے منی بجٹ میں افغانستان سے تازہ و ڈ ر ا ئی فروٹ کی درآمد کے علاوہ ادویات کی تیاری میں استعمال ہونیوالے سو سے زائد اقسام کے خام مال مال، ٹریکٹرز، ہائی وے ڈمپ ٹرک، الیکٹریکل سکوٹر و بائسائیکلز کیلیے قابل چا ر ج بیٹریاں، نٹ بولٹ، سونا،چاندی،ہیرے جواہرات، سچے موتی، وٹامن اے، بی سمیت دیگر وٹامنز، فش فیڈ، پولٹری فیڈ و ان کی تیاری میں استعمال ہونیوالے خام مال سمیت مجمو عی طور پر تین سو سے زائد اشیاءکی درآمد پر عائد کسٹمز ڈیوٹی میں پانچ فیصد تک اضافہ کئے جانیکا امکان ہے جبکہ ٹیرف لائنز پر نظر ثانی کرتے ہوئے پانچ فیصد، دس فیصد،پندرہ فیصد اور بیس فیصدکے نظر ثانی شدہ ٹیرف سلیب متعارف کروائے جانیکا بھی امکان ہے۔

Leave a Reply