تیل ملا نہ گیس، ڈرلنگ بند، قوم کے 10 کروڑ ڈالر سمندر برد

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گہرے سمندر میں ڈرلنگ سے تیل و گیس کے مطلوبہ

نتائج نہ مل سکے۔ کیکڑا ون کے مقام پر ڈرلنگ کا کام بندکر دیا گیا۔ وز یر اعظم

عمران خان کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے بھی کراچی کے

قریب گہرے سمندر میں ڈرلنگ کے دوران تیل و گیس کے ذخائر نہ ملنے کی

تصدیق کرتے ہوئے کہا کیکڑا ون کے مقام پر 5500 میٹر سے زیادہ گہرائی تک

ڈرلنگ کی گئی تاہم کوئی ذخائر نہ ملنے کے بعد ڈرلنگ کا کام بند کردیا ہے۔ ذرائع

وزارت پٹرولیم کے مطابق مطلوبہ نتائج نہ ملنے کی رپورٹ وزیراعظم عمران

خان کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔ ڈرلنگ کمپنیوں نے کیکڑا ون میں سوراخ بند

کرنے کا عمل شروع کردیا۔ ٹیسٹنگ کے نتائج سے ڈی جی پٹرولیم کنسیشنز کے

آفس کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ ندیم بابر کے مطابق کیکڑا ون کے مقام پر اٹلی کی

کمپنی ای این آئی کی قیادت میں جوائنٹ وینچر میں ڈرلنگ کی گئی جس میں

امریکی کمپنی ایگزون موبل کے علاوہ او جی ڈی سی اور پی پی ایل شامل تھے۔

ڈرلنگ کے منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 10 کروڑ ڈالر سے زیادہ کا رہا۔ خیال

رہے گزشتہ روزپشاور میں وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا تھا

ایک ہفتے میں سمندر سے گیس کے ذخیرے کا پتا چل جائے گا۔وزیراعظم نے

عوام سے دعا کی اپیل بھی کی تھی اور کہا کراچی سے آگے سمندر میں گیس کا

کنواں کھودا جارہا ہے، ایک ہفتے کے اندر پتا چل جائے گا، ہوسکتا ہے وہاں سے

گیس کا اتنا ذخیرہ ملے کہ پاکستان کو 50 سال گیس باہر سے منگوانی ہی نہ پڑے۔

Leave a Reply