0

تیسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان جنوبی افریقا کو ہرانے کے بعد وائٹ واش سے بچ گیا

Spread the love

پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کو 27 رنز سے شکست دیکر تین میچز کی سیریز میں وائٹ وا ش کو ٹال دیا۔سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف دیا۔ سینچورین میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ گرین شرٹس کی جانب سے محمد رضوان 26، آصف علی 25، بابر اعظم 23 اور شاداب خان 22 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پروٹیز کی جانب سے ہینڈرکس نے 4 اور کرس مورس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 9 وکٹوں پر 141 رنز بناسکی۔ تاہم سیریز 1-2 سے جنوبی افریقا کے نام رہی۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 3، شاداب خان اور فہیم اشرف نے دو دو کھلا ڑ یوں کو آؤٹ کیا۔

Leave a Reply