تیسرا خیبرزلمی بلائنڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج دو میچ

Spread the love

پشاور(جے ٹی این آن لائن) تیسرا خیبرزلمی بلائنڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جو

جم خانہ گراونڈ پشاورپرکھیلا جا رہا ہے آج دوسرے روز دو میچ کھیلے جائیں

گئے ،منگل کو ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز کھیلے گئے میچز میں میزبان پشاورنے

اوکاڑہ کودس وکٹوں جبکہ بہاولپورنے اسلام آباد کے خلاف چھ وکٹو ں سے فتح

اپنے نام کی ۔ 4 روزہ ایونٹ کاافتتاح پروقارسادہ تقریب سے ڈپٹی ڈائریکٹریس

سوشل ویلفئیراسپیشل ایجوکیشن اینڈ ویمن ایم پاورمنٹ محترمہ فضیلت جہاں اور

ڈپٹی ڈائریکٹرحافظ منیب نے کیا، اس موقع پرپی بی سی سی کے صدرجاوید خان،

سیکرٹری حبیب اللہ خٹک،ورلڈ ریکارڈ ہولڈرمسعودجان اورکثیر تعداد میں ملک

بھر سے آئے نابینا کھلاڑیوں کی ایک کثیرتعداد موجود تھی اپنے خطاب میں

فضیلت جہاں اورحافظ منیب نے بلائنڈ کرکٹرز کی صلاحیتوں اورملک وقوم کے

لیے گرانقدرخدمات پران کوخراج تحسین پیش کیااورکہا سوشل ویلفیئر کا ادارہ

اسپیشل کھلاڑیوں کومایوس ہونے نہیں دے گا، اسپیشل بچوں کے لیے ایمانداری

سے کام کیا جارہا ہے. آج بھی دومیچز کھیلئے جائیں کے،

Leave a Reply