Heart 85

تیز روشنی کا دل کی صحت سے تعلق، نئی تحقیق میں حیرت انگیز انکشافات

کراچی (جے ٹی این آن لائن ہیلتھ نیوز) تیز روشنی دل صحت

طبی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ، روزانہ کچھ وقت تیز روشنی میں گزارنے پر دل کی صحت بہتر ہو تی ہے، جبکہ دل کے مریضوں کو اس کا خا ص فائدہ پہنچتا ہے۔ ابتداء میں یہ تحقیق چوہوں پر کی گئی، پھر اسے انسانوں پر آزمایا گیا، اور یکساں نتائج حاصل کیے گئے۔

——————————————————————————-
یہ بھی ضرور پڑھیں : پیاز کے اعلیٰ طبی فوائد، استعمال کرنا ہرگز نہ بھولیں
——————————————————————————-

ریسرچ جرنل ”سیل رپورٹس“ کے تازہ شمارے میں کولوراڈو یونیورسٹی کے ڈاکٹر، ٹوبیاس ایکل اور ان کے ساتھیوں کی شائع شدہ تحقیق کے مطابق، تیز روشنی ہمارے جسم میں موجود ایک جین پی آئی آر 2، کی سرگرمی کو بہتر بناتی ہے۔ دماغ کے ایک حصے میں پروٹین بنانے والا یہ جین، عام حالات میں ہمارے سونے جاگنے کے معمو لات کو کنٹرول کرتا ہے۔ لیکن تیز روشنی کے اس ردعمل میں اس کی سرگرمی بڑھ جاتی ہے۔ جس کا اضافی اور براہ راست فائدہ دل اور شریانوں کے نظام کو پہنچتا ہے۔

روشنی بلڈ میں پی ای آر ٹو، پروٹین کی مقدار میں اضافے کا سبب

چوہوں میں امید افزاء نتائج کے بعد صحتمند رضا کاروں پریہی تجربات دہرائے گئے۔ ان تمام افراد کو پانچ دن تک روزانہ، صبح اٹھنے کے فوراً بعد آدھے گھنٹے تک 1000 لیومنز، جتنی تیز روشنی میں بٹھایا گیا، اور پھر انکا معائنہ کیا گیا۔ ان سب کے خو ن میں پی ای آر ٹو، سے متعلق پروٹین کی مقدار بڑھ چکی تھی، جبکہ متعد بیماریوں کی وجہ بننے والے ” ٹرائی گیسر ائیڈز “ کی مقدار میں کمی واقع ہوئی تھی۔ انکا میٹا بولزم بھی بہتر ہوا تھا۔

——————————————————————————-
قارئین : جتن آن لائن کی کاوش اچھی لگے تو شیئر ضرور کریں ، شکریہ
——————————————————————————-

واضح رہے کہ مریضوں کی لائٹ تھراپی بھی کی جاتی ہے، جس کے تحت انھیں روزانہ کچھ وقت کیلئے، تیز روشنی میں بٹھایا جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی صحت میں روشنی کا کردار بہت اہم ہے۔ جس کا تعلق سونے جاگنے کے معمولات سے نہیں، بلکہ دل کی صحت سے بھی ہے۔

تیز روشنی دل صحت

Leave a Reply