تیرپرٹھپہ لگائے

25 جولائی کو ہر شخص تیرپرٹھپہ لگائے، آصفہ بھٹوزرداری

Spread the love

تیرپرٹھپہ لگائے

کوہالہ، ہٹیاں بالا(جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری کی

بہن اور سابق صدر آصف علی زر داری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر کے

جمہوری حقوق کے لئے ہماری جان بھی حاضرہے۔ انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران آصفہ بھٹو

زرداری نے کہا کہ ہم نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں، کشمیر جنت نظیر ہے ،کشمیر بے

نظیر ہے، کشمیر سے ہمارارشتہ 3 نسلوں سے ہے، پیپلزپارٹی ہمیشہ کشمیر کے ساتھ کھڑی ہے،

پیپلز پارٹی پہلے بھی کشمیر کے ساتھ تھی، آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گی۔آصفہ بھٹو زرداری نے

کہا کہ کشمیر سے محبت وراثت میں ملی ہے، کشمیر کے جمہوری حقوق کے لئے ہماری جان بھی

حاضر ہے، ہم نے ہمیشہ کشمیر کی ترقی کے لیے کام کیا ہے، 25 جولائی کو ہر شخص تیر پر ٹھپہ

لگائے کیونکہ تیر ترقی اور کشمیر کا نشان ہے۔ مظفرآباد پہنچنے پر پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے

آصفہ بھٹو زرداری کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا۔آصفہ بھٹو زرداری کے استقبال کے

لیے خواتین بھی موجود تھیں، آصفہ بھٹو نے گاڑی سے باہر نکل کر ہاتھ ہلاکر خواتین کا شکریہ کیا۔

علاوہ ازیں پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر حلقہ ایل اے 33 لیپا ویلی 7 کے نامزد امیدوار شوکت جاوید

میر کی انتخابی مہم کا آخری جلسہ آج 18 جولائی بروز اتوار بوقت گیارہ بجے دن گرلز انٹر کالج لیپا

ویلی میں منعقد ہوگا ، سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی ، سابق وفاقی وزیر قمر الزمان

کائرہ ، پارٹی صدر چوہدر ی لطیف اکبر سمیت مرکزی قیادت خطاب کرے گی ، جلسہ عام کے

انتظامات و تیاریوں کو حتمی شکل دیکر متعدد کمیٹیاں قائم کردی گئیں ہیں

تیرپرٹھپہ لگائے

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply