تیان جن یونیورسٹی آف چائنہ کے قابل تقلید 100سالہ پروفیسر

Spread the love

تیان جن(شنہوا)چین کی تیان جن یونیورسٹی میں ایک پروفیسر ایسے بھی ہیں جو

100سال کی عمر میں بھی خدمات انجام دے رہے ہیں، پروفیسر یانگ اینزے

روزانہ اپنی لیبارٹری میں آتے ہیں اور تحقیقی منصوبوں میں اپنے طلباء کی

رہنمائی کرتے ہیں ۔ چائنا آپٹیکل کمیونیکیشن کے بانی ہونے کی حیثیت میں انہوں

نے کبھی بھی تحقیقی کام نہیں چھوڑا وہ مصنوعی ذہانت بارے انگریزی مضامین

اور جدید معلومات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ 1970میں وہ آپٹیکل فائبر کیبل

کمیونیکیشن کے چیف انجینئر تھے ۔ انہوں نے وو چینگ اور ہنکو میں اس سسٹم

پر کام کیا تھا جو چین کا پہلا منصوبہ تھا جسے عمل میں لانے کیلئے حکومت نے

منظور کیا۔ وہ سادہ زندگی بسر کرتے ہیں اور مستحق طلباء کی مالی امداد بھی

کرتے ہیں۔ انہوں نے 60سال کی عمر میں کمپیوٹر سیکھنا شروع کیا تھا اور وہ

93سال کی عمر تک ٹینس کھیلتے رہے ہیں۔

Leave a Reply