282

کرونا مریض 20 روزمیں 50 ہزارتک پہنچنے کا تہلکا خیز حکومتی انکشاف

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن کورٹ رپورٹر) تہلکہ خیز حکومتی انکشاف

کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد رواں ماہ کے اختتام تک 50 ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔ وفاقی حکومت نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔ عدالت کو بتایا گیا ہے کہ 25 اپریل تک سامنے آنیوالے مریضوں میں، 41 ہزار 482 معمولی نوعیت کے، 7 ہزار 24 سنگین، اور 2 ہزار 392 مریضوں کی حالت تشویشناک ہو سکتی ہے۔

——————————————————————————–
یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ وفاقی،سندھ حکومت کی کار کر دگی پر برہم
——————————————————————————–

عدالت کو بتایا گیا کہ رواں ماہ کے آخر تک، مشتبہ مریضوں کی ٹیسٹنگ سہولت میں بھی اضافہ کیا جائیگا- جبکہ 336 ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے ایمرجنسی ہیلتھ پلان لاگو کر دیا گیا- جس میں بیرونی امداد بھی شامل ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے، کہ ملک بھر کے 154 اضلاع میں مشتبہ مریضوں، کو قرنطینہ میں رکھنے کا بندوبست کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں قرنطینہ کیلئے 300 بستروں کا بندوبست کیا گیا ہے، جبکہ چار ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈ ز بھی بنائے گئے ہیں۔

جاں بحق افراد کی تدفین کا طریقہ کار بھی مرتب

ائیر پورٹس اور داخلی راستوں پر 222 مشتبہ کرونا مریضوں کی شناخت کی گئی۔ بیرون ملک سے واپس آنیوالوں کی سکریننگ، اور جاں بحق افراد کی تدفین کا طریقہ کار بھی مرتب کیا گیا ہے۔

قارئین : خبر کو شیئر کرنا مت بھولیں ، اپڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں

یاد رہے عدالت عظمیٰ نے کرونا وباء سے پیدا صورتحال کا از خود نوٹس لے رکھا ہے، جس کی متعدد سماعتیں ہو چکی ہیں، وباء سے بچاؤ کے اقدامات کو ناکافی قرار دیا گیا ہے، عدالت نے وفاقی اور تمام صوبائی حکومتوں کو اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات کی تفصیلی رپورٹس جمع کرنے کی بھی ہدایت کر رکھی ہے-

تہلکہ خیز حکومتی انکشاف

اپنا تبصرہ بھیجیں