Spread the love
سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث مزید تین نومولود جاں بحق ہوگئے۔ رواں ماہ انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 14 ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق تھر پارکر میں غذائی قلت کے باعث اموات کا سلسلہ نہ رک سکا۔ سول اسپتال مٹھی میں مزید تین نومولود جاں بحق ہوگئے جس کے بعد رواں ماہ کے دوران 14 بچے انتقال کرگئے۔رواں سال ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی جبکہ سول اسپتال مٹھی میں 30 سے زائد بچے زیرعلاج ہیں۔