69

تھائی لینڈ میں فوجی اہلکار کی فائرنگ سے درجنوں افراد ہلاک

بینکاک (مانیٹرنگ ڈیسک ) تھائی لینڈ میں فوجی اہلکار کی فائرنگ سے درجنوں

افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ میں ایک افسوسناک واقعہ

پیش آیا جہاں پر فوجی اہلکار نے شاپنگ سنٹر کے قریب فائرنگ شروع کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اہلکار کی فائرنگ سے اب تک درجنوں افراد ہلاک ہو

چکے ہیں۔پولیس کے مطابق ملک کے شمال مشرق میں پیش آئے اس واقعے میں

متعدد افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ فوجی

اہلکار نے شہر کے مختلف مقامات پر فائرنگ کی جو کہ بینکاک سے 155 میل

(250 کلومیٹر) سے دور ہے۔فوجی اہلکار شاپنگ سنٹر کے قریب رہا تاہم اب تک

اسے گرفتار نہیں کیا جا سکا۔اس حوالے سے فوجی اہلکار کی ویڈیو سامنے آئی

ہے جس میں اسے گاڑی سے اترتے بعدازاں اپنی جان بچانے کے لیے ادھر ادھر

بھاگتے لوگوں پر فائرنگ کرتے دیکھا گیا۔ملزم واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا

پربراہ راست دکھاتا رہا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فوجی اہکار نے فائرنگ

کر کے کمانڈر آفیسر کو بھی ہلاک کر دیا ہے۔جب کہ ملزم کرائے کی گاڑی پر

شاپنگ سنٹر پہنچا تھا۔ حملہ آور نے پہلے فوجی کیمپ سے اسلحہ حاصل کیا اور

پھر ہموی سے ملتی جلتی فوجی گاڑی میں وہاں سے روانہ ہوا۔ شاپنگ سینٹر کی

سی سی ٹی وی فوٹیج میں اسے رائفل تانے دیکھا جا سکتا ہے۔مقامی میڈیا پر نشر

کی جانے والی فوٹیج میں مشتبہ حملہ آور کو ٹرمینل 21 شاپنگ سینٹر کے سامنے

اپنے گاڑی سے باہر نکلتے اور فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔وزارتِ دفاع کے

ترجمان نے بتایا کہ حملہ آور اب ایک عمارت کے زیرِ زمین حصے میں چھپا ہوا

ہے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے عمارت کو گھیرے میں لیا ہوا ہے اور لوگوں کو اپنے

گھروں میں رہنے کی ہدایت دی ہے۔

Leave a Reply