تھائی لینڈ میں بپھرے بندروں کا سکول پر قبضہ، سوئمنگ پول میں تیراکی

تھائی لینڈ میں بپھرے بندروں کا سکول پر قبضہ، سوئمنگ پول میں تیراکی

Spread the love

بنکاک ( جے ٹی این آن لائن دلچسپ نیوز ) تھائی لینڈ بپھرے بندر

تھائی لینڈ کے صوبے لوپ بوری کے ایک سکول میں بندروں کی بڑی تعداد گھس

آئی اور سوئمنگ پول میں تیراکی کرتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کے

ایک سکول میں اسوقت عجیب صورتحال پیدا ہو گئی جب بندروں کا ایک غول

سکول میں گھس آیا جس کی وجہ سے طلبا اور انتظامیہ کو محصور ہونا پڑا۔ بندر

سکول کے سوئمنگ پول میں گھس گئے اور تیراکی کرتے رہے جبکہ بندر سکول

کے کوڑے دانوں میں بھی گھس کر کھانا تلاش کرکے کھاتے رہے۔ سکول انتظامیہ

کا کہنا تھا بندروں کو دیکھ کر لگتا تھا وہ بہت بھوکے ہیں اور کھانے کی چیزیں

تلاش کر رہے تھے۔ بندر بچوں کا بچا ہوا کھانا اور کچرے دانوں میں موجود

چیزوں کو کھاتے رہے، جب تک بندر سکول میں موجود رہے انتظامیہ اور طلبا

سکول میں مصور رہے۔ بندر بظاہر غصے میں نظر آ رہے تھے۔ انتظامیہ کا کہنا

تھا جس روز بندر سکول میں گھس آئے تھے اس روز گرمی بھی اپنے جوبن پر

تھی تاہم کچھ وقت گزارنے کے بعد بندر خود ہی سکول سے چلے گئے۔

=—= بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں لاپتہ شخص کی جمی ہوئی لاش برآمد

ہندوستان کی ریاست ہماچل پردیش کے ضلع کولو میں 60 سالہ شخص کی جمی

ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے، جو دو روز سے لاپتہ تھا۔ پولیس حکام کے مطابق

مذکورہ شخص تین فروری کی صبح کام کے سلسلے میں گھر سے نکلا اور پھر

واپس نہیں لوٹا، اہلخانہ نے اسے تلاش کرنے کی کوشش بھی کی مگر کچھ معلوم

نہیں ہو پایا، مگر گزشتہ روز اہل خانہ کو بزرگ کی برف میں جمی ہوئی لاش ملی

اور انہوں نے پولیس اطلاع کر دی، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ضابطے کی

کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کیا اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید قانونی

کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

تھائی لینڈ بپھرے بندر

Leave a Reply