Thai Land Amergency

تھائی لینڈ، ایمرجنسی نافذ، جلسے جلوسوں پر پابندی، کئی اپوزیشن رہنما گرفتار

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بنکاک(جے ٹی این آن لائن خبر آئی ہے) تھائی لینڈ ایمرجنسی نافذ

تھائی حکومت نے اپنے مخالف احتجاجی مظاہروں کے باعث ملک میں غیر معینہ

مدت کے لیے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے عوامی اجتماعات پر پابندی لگا دی اور

3 بڑے اپوزیشن رہنماﺅں جبکہ متعدد سیاسی کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔ میڈیا پر

حساس خبروں کی اشاعت پر پابندی لگا دی گئی، پبلک ٹرانسپورٹ کو محدود کردیا

گیا جبکہ فوج اور پولیس کو خصوصی اختیارات دے دیے گئے ہیں-

=—= یہ بھی پڑھیں، تھائی لینڈ کی شہزادی کا شاہی روایات کے برعکس سیاست میں آنے کا اعلان
—————————————————————————————————————-

تفصیلات کے مطابق تھائی وزیراعظم پرایوتھ چن اوچھا نے یہ ایمرجنسی نافذ کی

جس کا اعلان سرکاری ٹی وی پر کیا گیا جس کے تحت ملک میں میڈیا پر حساس

خبروں کی اشاعت پر پابندی لگادی گئی، پبلک ٹرانسپورٹ کو محدود کردیا گیا

جبکہ فوج و پولیس کو خصوصی اختیارات دے دیے گئے ہیں۔ ایمرجنسی کے نفاذ

کے بعد سیکورٹی فورسز نے اہم مقامات کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے حکومت مخالف

مظاہرین کے خلاف کریک ڈان شروع کردیا ہے اور بڑے پیمانے پر پکڑ دھکڑ

شروع ہو گئی تاکہ کافی عرصے سے جاری احتجاجی مظاہروں کو روکا جا سکے۔

=—= مظاہرین موجودہ وزیراعظم پرایوتھ سے استعفے، دوبارہ الیکشن کا مطالبہ

دارالحکومت بنکاک سمیت تھائی لینڈ بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور

سیاسی عدم استحکام پر گزشتہ 4 ماہ سے حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے جاری

ہیں جسکی قیادت طلبہ اور نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔ مظاہرین موجودہ وزیراعظم

اور سابق آرمی چیف پرایوتھ سے مستعفی ہونے، دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ

کر رہے ہیں۔ پرایوتھ نے 2014ء میں منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر

قبضہ کر لیا تھا اور پھر مبینہ طور پر دھاندلی زدہ الیکشن کرا کر خود وزیراعظم

بن بیٹھے تھے۔

=—= مظاہرین کا ملکہ کے شاہی قافلے کو روک کر تین انگلیوں والا سلام

گزشتہ روز ہزاروں مظاہرین نے ملکہ کے شاہی قافلے کا راستہ بھی روک کر

انہیں احتجاج کی علامت تین انگلیوں والا سلام کیا تھا، جبکہ اسی واقعے کو جواز

بنا کر حکومت نے ایمرجنسی نافذ کی ہے۔ مظاہرین ملک میں نئے آئین کے نفاذ،

شاہی نظام میں اصلاحات اور بادشاہ کے اختیارات کم کرنے کا بھی مطالبہ کررہے

ہیں کیونکہ تھائی بادشاہ پر تنقید بھی جرم ہے اور اسے وسیع اختیارات حاصل ہیں۔

=–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں

تھائی لینڈ ایمرجنسی نافذ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply