0

تھائی لینڈ، فضائی آلودگی کا حل، شکر ملا پانی

Spread the love

بیجنگ، نئی دہلی کے بعد بنکاک جیسے شہروں میں فضائی آلودگی اس سطح تک پہنچ چکی ہے کہ گویا کہر اور دھند کا ایک سیاہ لحاف ان علاقوں پر چڑھا ہوا ہے۔ اس مسئلے کے حل کےلئے تھائی لینڈ کی بلدیہ نے شکر ملے میٹھے پانی کا چھڑکا ﺅکرنا شروع کردیا ، اس عجیب وغریب اقدام کا مقصد یہ ہے کہ چینی ملنے سے پانی گاڑھا ہوجاتا ہے اور وہ ہوا میں موجود خطرناک ذرات کو اچھی طرح چپکا کر نیچے گرادیتا ہے۔دوسری جانب ماہر ین نے اسے ایک احمقانہ خیال تصور کرتے ہوئے کہا ہے چینی ملا پانی فضائی دھند کاٹنے میں کوئی خاص کردار ادا نہیں کرسکے گا،بلکہ جب میٹھے پانی کے قطرے زمین پر گریں گے تو ان میں بیکٹیریا اور فنجائی پیدا ہوسکتی ہے جس سے معاملہ مزید الجھ سکتا ہے۔قبل ازیں تھائی لینڈ نے ڈرو ن کے ذریعے پانی گرانے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم اب توپ نما طاقت ور پمپوں کے ذریعے شکر ملا پانی فضا میں اچھالا جارہا ہے۔

Leave a Reply