توپک زما قانون، انکار پر دوشیزہ، ناراضگی پر بیوی قتل اور3 چور خواتین

توپک زما قانون، انکار پر دوشیزہ، ناراضگی پر بیوی قتل اور3 چور خواتین

Spread the love

پشاور(بیورو چیف، عمران رشید خان) توپک زما قانون

Journalist Imran Rasheed

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں شادی سے انکار پر چچازاد نے

کسی اور کیساتھ منگنی شدہ لڑکی، جبکہ ضلع صوابی میں شوہر نے ناراض ہو

کر میکے گئی بیوی کو سسرال کے گھر گھس کر قتل کر دیا- خاتون کے اندھے

قتل میں ملوث دو جبکہ دہرے قتل میں مطلوب اشتہاری ملزموں کو گرفتار کر لیا

گیا،3 خواتین کمبل فروخت کرنے کی آڑ میں ایک گھر سے لاکھوں روپے مالیت

کے زیورات چوری کر کے فرار ہو گئیں، نوشہرہ میں نوجوانوں کو موبائل میں

فحش مواد اپلوڈ کر کے بے راہ روی کا شکار کرنیوالا دکان دار دھر لیا گیا-

=–= خواتین سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے علاقے سردریاب میں لڑکی کے خاندان کی

جانب سے شادی سے انکار پر لڑکے نے اپنی نو عمر کزن کو قتل کردیا۔ مقتولہ

کے والد نے پولیس کو بتایا لڑکی کی منگنی ہو چکی تھی جبکہ اس کے بھتیجے

نے میری بیٹی سے شادی کی پیشکش کی تھی۔ تاہم لڑکی کی پہلے سے منگنی

ہونے کے پیش نظر پیشکش مسترد کردی تھی۔ جس کی رنجش میں مشتبہ شخص

ان کے گھر داخل ہوا اور اس کی بیٹی پر فائرنگ کر دی، جس سے وہ موقع پر

ہی دم توڑ گئی۔ جبکہ ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہو گیا-

=-،-= خیبر پختونخوا سے مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

صوابی کے موضع اسماعیلہ میں مشتاق احمد سکنہ یار حسین حال اسماعیلہ نے

تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا ان کا بہنوئی روح الامین

سکنہ بیسک علاقہ گدون گذشتہ روز اچانک ان کے گھر داخل ہوا اور فائرنگ

شروع کر دی جس کے نتیجے میں ان کی ہمشیرہ زوجہ ملزم روح الا مین گولی

لگنے سے جاں بحق ہو گئی جبکہ وہ خود اپنی بیوی سمیت فائرنگ سے بال بال

بچ گئے، مدعی کے مطابق وجہ عناد مقتولہ اپنے ملزم شوہر روح الا مین سے

کسی بات پر ناراض ہو کر میکے بیٹھنا تھی، جس کا ملزم کو رنج تھا، پولیس نے

مبینہ ملزم روح الا مین کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

=-،-= اندھے اور دوہرے قتل میں ملوث 3 ملزم گرفتار

صوابی کے علاقہ زیدہ میں پولیس نے خاتون کے اندھے قتل کو ٹریس کر کے

ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا جبکہ گدون اسٹیٹ پولیس

نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران دہرے قتل میں مطلوب ملزم اشتہاری کو

گرفتار کر لیا، ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گذشتہ ہفتہ زیدہ

پولیس کو گجو خان میرہ ونڈ میں ایک نامعلوم خاتون کی قتل شدہ لاش ملی تھی

شناخت ہونے پر ورثاء کے حوالے کر کے نامعلوم ملزمان کیخلاف تفتیش شروع

کی گئی تو ڈی ایس پی بشیر احمد یوسفزئی کی قیادت میں ایس ایچ او آصف علی

خان نے اندھے قتل کو ٹریس کیا، دو ملزم سہیل اور کامران سکنہ یار حسین تک

رسائی حاصل کر کے گرفتار کر لیا، وجہ عناد خواتین کے مابین تنازع بتائی

جاتی ہے، دریں اثناء ایس ایچ او تھانہ گدون اسٹیٹ الطاف خان نے ملاکند پولیس

کو موضع درگئی ملاکنڈ میں دو افراد کو قتل کرنے والے اشتہاری مجرم سمندر

خان سکنہ درگئی کو گرفتار کر لیا، ملزم حسن اور سلمان ساکنان شریف آباد کو

نامعلوم وجوہات کی بناء پر قتل کر کے روپوش تھا-

=-،-= کمبل بیچنے کے بہانے 7 تولے کے زیورات چوری

صوابی کے موضع اسماعیلہ کے رہائشی شفقت علی نے تھانہ کالو خان میں ایف

آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا گذشتہ روز تین نامعلوم خواتین کمبل فروخت کرنے

کی غرض سے ان کے گھر آئیں، اس دوران وہ بہانے گھر میں موجود الماری

سے 7 تولے زیورات چوری کرکے فرار ہو گیئں، کالو خان پولیس نے نامعلوم

خواتین چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

=-،-= نوشہرہ میں نئی نسل کو گمراہ کرنیوالا دکاندار دھر لیا گیا

ضلع نوشہرہ میں اے ایس آئی فخرالاسلام خان کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی

کہ مسلم بازار نوشہرہ کلاں میں ایک دکاندار کے پاس کمپیوٹر میں بہت سے

فحش مواد موجود ہے، جو نوجوانوں اور بچوں کو بھاری رقم کے عوض موبائل

میں اپلوڈ کر کے دیتا ہے، جس پر مذکورہ اے ایس آئی نے فوری طور پر دکان

پر چھاپہ مار کارروائی کر کے دکان میں موجود کمپیوٹر کو چیک کیا تو فحش

مواد موجود پانے پر ملزم ریحان ولد دلشاد کو گرفتار کر کے کمپیوٹرز کو بطور

ثبوت ضبط کر لیا۔ ملزم کیخلاف فحش مواد رکھنے اور دوسروں کو اپلوڈ کرکے

دینے کے تحت مقدمہ درج کر کے تھانہ نوشہرہ کلاں منتقل کر دیا گیا۔ جہاں ملزم

سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے-

توپک زما قانون ، توپک زما قانون ، توپک زما قانون ، توپک زما قانون

توپک زما قانون ، توپک زما قانون ، توپک زما قانون ، توپک زما قانون

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply