تنہائی دور کرنے اور محبت بانٹنے والے روبوٹ مارکیٹ میں آگئے

Spread the love

اگر آپ تنہائی کا شکار ہیں یا پھر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا کوئی ساتھی نہیں رہا تو ایسی صورت میں کسی بھی انسان سے دوستی یا پالتو جانور پالنے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ جدید ٹیکنالوجی سے مزین ’’ساتھی روبوٹ‘‘متعارف کروا دیا گیا ہے۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جاپانی ٹیکنالوجی کمپنی گرو ایکس نے گزشتہ روز ٹوکیو میں ایک ایسا روبوٹ متعارف کیا ہے جو گھر کے کاموں کے بجائے انسانی جذبات اور احساسات کے لیے کام کرے گا۔یہ روبوٹ مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے مزین ہے جس کو کمپنی کی جانب سے’ ’دی لووٹ‘ ‘نام دیا گیا ہے جو کہ محبت اور روبوٹ کا مجموعہ ہے۔مصنوعی ذہانت سے آراستہ ساتھی روبوٹ اپنے اردگرد افراد کو ردعمل دے سکتا ہے اور صارف بھی اپنے جذبات اور احساسات ساتھی روبوٹ سے شیئر کرسکتا ہے۔اس میں ٹچ سینسر، کیمرہ، اور 6 لیئرز آئیز (6layers eyes) ڈسپلے شامل ہے جب کہ اس کا ڈیزائن ایک پینگوئن کی طرح پرکشش ہے۔کمپنی کے مطابق یہ روبوٹ صارفین کو دماغی دباؤ اور تناؤ سے باہر لانے میں مددگار ہے، جسے صارف گلے بھی لگا سکتے ہیں۔ اس میں نصب کیمرے کی مدد سے والدین اپنے اسمارٹ فون پر بچوں کی سرگرمیوں پر بھی نظر رکھ سکتے ہیں۔

Leave a Reply