ای۔سگریٹ کا بڑھتا رجحان صحت کے مسائل میں اضافے کا باعث، ماہرین

دنیا بھر میں تمباکو نوشی کے خلاف عالمی دن 31 مئی کو منایا جائے گا

Spread the love

تمباکو نوشی عالمی دن

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں تمباکو نوشی کے خلاف عالمی دن 31

مئی کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد تمباکو نوشی کے انسانی صحت کو لاحق خطرات

اور اس کے مضر اثرات کے متعلق عوام کو آگاہ کرنا ہے اس سلسلے میں ملک بھر میں محکمہ

صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تمباکو نوشی کی تباہ کاریوں کے متعلق آگاہی فراہم کی

جائے گی۔عالمی ادارہ صحت (WHO) کے ممبران نے 1987ء میں دنیا بھر میں ترک تمباکو نوشی

کا دن منانے کا فیصلہ کیا جس کا مقصد دنیا بھر کی حکومتوں کو تمباکو نوشی کے مہلک اثرات سے

محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کرنے کی جانب توجہ مبذول کروانا تھاجس کے بعد پاکستان سمیت دنیا

بھر میں ہر سال اکتیس مئی کو ترک تمباکو نوشی کا دن منایا جاتا ہے ۔عالمی ماہرین صحت کے مطابق

تمباکو نوشی دنیا بھر میں ہائی بلڈ پریشر کے بعداموات کی دوسری بڑی وجہ ہے ۔۔عالمی ماہرین

صحت کے مطابق تمباکو نوشی دنیا بھر میں ہائی بلڈ پریشر کے بعداموات کی دوسری بڑی وجہ ہے ۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply