تمام صوبے ہمارے ساتھ، نیا بنگلہ دیش نہیں بننے دینگے

Spread the love

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے نیا بنگلہ دیش نہیں بننے دیں گے، تمام صوبے ہمارے ساتھ ہیں، یہ پاکستان کے وسائل کی جنگ ہے اور ہم یہ جنگ لڑتے رہیں گے،مولانا عبدالکلام آزاد پہلے سے پلان بنائے بیٹھے تھے پا کستا ن توڑنا ہے لیکن اب ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے،

ہمارا وزیراعلیٰ سندھ کنجوس آدمی ہے یہ پیشے کے اعتبار سے بینکر ہیں اور بینکر سے جب پیسہ مانگا جائے تو کہتا ہے میرے پاس پیسے نہیں ،ہم نے گڑھی خدابخش کی مٹی کی قسم کھائی ہوئی ہے لڑتے، بی بی کے قول پر چلتے رہیں گے۔

گزشتہ روز ٹنڈو آدم میں جلسے سے خطاب میں انکا مزید کہنا تھا یہ پاکستان آج کے لوگوں نے نہیں بنایا بلکہ ہمارے بزرگوں نے بنایا اور یہ ملک جنگ سے نہیں ڈائیلاگ کے ذریعے حاصل کیا گیا۔ قائد اعظم میرے بزرگوں کے سکول میں پڑھے.

پاکستان بننے کے بعد سوچی سمجھی سازش کے تحت خون ریزی کی گئی ،یہ اٹھارہویں ترمیم پر ڈھونگ رچائے بیٹھے ہیں اب سول ایوی ایشن کا کنٹرول بھی اسلام آباد منتقل کیا جارہا ہے.

عوام کے حقوق کیلئے جنگ جاری رکھیں گے، ڈرنے کی کوئی بات نہیں ۔ ہم نے بھی یہی بجٹ چلایا تھا اور سب کی تنخواہوں میں اضافہ کیا تھا کیونکہ ہماری سوچ غریب عوام ہے۔ ہمیں عوام کی فکر ہے اور ان کو اپنے محلات کی فکر ہے،

1988ء کے بعد سندھ بہت ترقی کر چکا ہے ۔ یہ بیوقوف ہیں، انکی ٹانگیں ڈگمگا رہی ہیں، بی بی کہا کرتی تھیں سندھ جاتی ہوں تووہاں کے غریب کی نوکری کی آواز مجھے پیٹ سے آتی ہے۔سندھ والے پیٹ سے بولتے ہیں۔

Leave a Reply