ملک میں تعلیمی سرگرمیوں کا فیصلہ 7 سمتبر کو، پہلی تا پانچو یں جماعت تک یکساں نصاب تیار

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن سٹاف رپورٹر) تعلیمی سرگرمیاں یکساں نصاب

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ 7 ستمبر کو فیصلہ ہوگا، سکول

15 ستمبر کو کھولنے ہیں یا نہیں، وزارت صحت سکول کھولنے سے متعلق ایس

او پیز پر کام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پرائیویٹ سکول فیڈریشن کاحکومت کیخلاف لانگ مارچ کا اعلان
————————————————————————-

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا انکا کہنا تھا ہم نے باقاعدگی سے

چاروں صوبوں کیساتھ اجلاس کیے، کوئی بھی فیصلہ صوبوں کی مشاورت کے

بغیر نہیں کیا، تعلیم کے معاملے پر وفاق نے صوبوں کو اعتماد میں لیا، پاکستا ن

نے کورونا سے نمٹنے کیلئے مثبت اقدامات کیے۔

اپریل 2021ء میں ملک کے تمام سکولوں میں ایک ہی نصاب ہوگا، شفقت محمود
———————————————————————

شفقت محمود کا کہنا تھا یکساں تعلیمی نصاب پر کام کیا، پہلی جماعت سے پانچو

یں تک یکساں نصاب بن گیا، ماڈل ٹیکسٹ بک بنا رہے ہیں جو ہمارے نصاب کی

عکاسی کرے گی، اپریل 2021ء میں ملک کے تمام سکولوں میں ایک ہی نصاب

ہوگا۔

کورونا وائرس کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں، اسد عمر کا انتباہ

ادھر وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کا کہنا ہے کورونا وائرس کا

خطرہ ابھی ٹلا نہیں، محرم الحرام کے دوران اور سکول کھلنے کے بعد کورونا

کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، صوبائی تعاون سے وباء کو پھیلنے سے روکنے

کیلئے تیار ہیں۔

کورونا کیسز میں ممکنہ اضافے کے خدشے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں
———————————————————————

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں انکا کہنا تھا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر صوبائی حکومتوں اور انتظامیہ کے تعاون سے کورونا کیسز میں ممکنہ اضافے کے خدشے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ عوام کے تعاون اور حکومت کی حکمت عملی سے کورونا کیسز میں کمی ہوئی ہے لیکن خطرہ اب بھی موجود ہے۔ خدشہ ظاہر ہے محرم الحرام میں بے احتیاطی اور سکول کھلنے کے بعد اس وباء کے پھیلاؤ میں تیزی آ سکتی ہے۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

تعلیمی سرگرمیاں یکساں نصاب

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply