سندھ کے سواء ملک بھر میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ

سندھ کے سواء ملک بھر میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن ایجوکیشن نیوز) تعلیمی سرگرمیاں فیصلہ

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث بند کئے گئے

تعلیمی ادارے سندھ کے علاوہ ملک کے دیگر صوبوں میں بتدریج کھولے جائیں

گے، 50 فیصد حاضری کیساتھ بچے سکولوں میں آئیں گے اور ویکسینیشن کا

سلسلہ جاری رہیگا، تعلیم سے جڑے تمام اداروں میں ویکسینیشن اولین ترجیح ہو

گی، بچے سوشل میڈیا سمیت دیگر افواہوں پر کان نہ دھریں، وزارت تعلیم یا

صوبائی محکمہ تعلیم کے اعلانات کا انتظار کریں۔

=–= تعلیم سے متعلق مزید ایسی خبریں (=–= پڑھیں =–= )

صوبائی وزرائے تعلیم کیساتھ اجلاس کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے

ہوئے وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ حکومت سندھ نے سارے تعلیمی

ادارے بند کئے اور امتحانات بھی ملتوی کر دیئے تھے۔ سندھ کے وزیرتعلیم نے

بھی اجلاس میں حصہ لیا اور کہا کہ 8 اگست سے پہلے جائزہ لیکر سکول کھولنے

اور امتحانات کے نئے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی

علاقے، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سب نے فیصلہ کیا

کہ سکول بتدریج کھولے جائیں گے، 50 فیصد حاضری کے ساتھ بچے سکولوں

میں آئیں گے۔ شفقت محمود نے کہا کہ یونیورسٹیوں کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا

کہ جیسے جیسے یونیورسٹیاں کھلتی ہیں تو ان پر پابندی نہیں ہو گی اور اسی طرح

انٹرمیڈیٹ کالجوں پر بھی پابندی نہیں ہو گی۔ تھوڑی سی تشویش کا اظہار کیا گیا

کہ تعلیمی اداروں میں ویکسنیشن مجموعی طور پر 83 فیصد پر پہنچی ہے لیکن

ہائیر ایجوکیشن میں کمی ہے اور اس میں بہتری کی ضرورت ہے۔

=-،-= اساتذہ اور 18 سال سے زائد عمر کے طلبہ کی ویکسینیشن لازمی

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وزرائے تعلیم سے درخواست کی گئی کہ اپنے

اپنے صوبوں میں جامعات کے اندر خصوصی کوششیں کی جائیں کیونکہ وہاں کے

طلبہ 18 سال سے زائد عمر کے ہوتے ہیں اور سارے اساتذہ کی ویکسینیشن کی

جائے۔ وزیرتعلیم نے کہا بچوں کو سکول لے جانے، واپس لانے والے ٹرانسپورٹ

کے ڈرائیور سمیت پورے عملے کی ویکسینیشن بھی ضروری ہے اور اس کے

لیے 31 اگست کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات کے نئے اوقات

آئیں گے اور اسی کے مطابق جاری رہیں گے، سندھ کا بھی نیا ٹائم ٹیبل آجائے گا،

شاید ان کے چند ایک کلاسز کے امتحانات رہتے ہیں جبکہ دیگر صوبوں میں نویں،

دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات اپنے وقت پر ہوتے رہیں گے۔

=-،-= 9ویں،10ویں،11ویں و 12ویں کے امتحان منتخب مضامین سے ہونگے

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا سارے وزرائے تعلیم نے کہا تھا نویں، دسویں، گیارہویں

اور بارہویں جماعت کا امتحان صرف منتخب مضامین کا ہو گا اور اس کے نمبر

اسی شرح سے لازمی مضامین کو بھی دیے جائیں گے لیکن فیصلہ یہ ہوا کہ اب

آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت سارے صوبوں میں لازمی مضامین

کے نمبرز میں مزید 5 فیصد کا اضافہ کر دیا جائے گا۔ شفقت محمود نے کہا سارے

طلبہ کو لازمی مضامین میں 5 فیصد اضافی نمبر دیے جائیں گے کیونکہ تحقیق

کے مطابق لازمی مضامین میں نمبر زیادہ آتے ہیں اس لیے زیادہ نمبر شامل کر

دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن کا سلسلہ جاری رہے گا اور تعلیم سے

جڑے تمام اداروں میں ویکسینیشن اولین ترجیح ہو گی۔

=–= کرونا وائرس سے متعلق خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

انہوں نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے ساتھ مل کر اگلا اجلاس 25

اگست کو ہو گا اور صحت کے حوالے سے مسائل کا جائزہ لیں گے۔ سکول کے

بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ سوشل میڈیا سمیت دیگر

افواہوں پر کان نہ دھریں اور وزارت تعلیم یا صوبائی محکمہ تعلیم کے اعلانات کا

انتظار کریں، ہماری کوشش ہے کہ ہم بچوں کی صحت اور تعلیم کا خیال رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ کا سلسلہ پتہ نہیں کتنی دیر اور چلے گا لیکن ہمیں تعلیم کا

سلسلہ قائم رکھنا ہے اور ختم نہیں ہونے دینا، جو بھی فیصلہ ہو گا وہ آپ کی بہتری

کے لئے ہو گا۔

تعلیمی سرگرمیاں فیصلہ ، تعلیمی سرگرمیاں فیصلہ ، تعلیمی سرگرمیاں فیصلہ

تعلیمی سرگرمیاں فیصلہ ، تعلیمی سرگرمیاں فیصلہ ، تعلیمی سرگرمیاں فیصلہ

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply