سندھ کے سواء ملک بھر میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ

کورونا سے مزید 28 افراد جاں بحق، تعلیمی ادارے مکمل کھل گئے

Spread the love

تعلیمی ادارے کھل گئے

لاہور، اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 28 افراد جاں بحق

ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 134 ہوگئی، ایک ہزار 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پاکستان

میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 58 ہزار 959 ہوگئی۔ پیر کو نیشنل کمانڈ اینڈ

آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 4 لاکھ

36 ہزار 197، سندھ میں 4 لاکھ 62 ہزار 859، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 75 ہزار 974، بلوچستان

میں 33 ہزار 76، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 350، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار 153 جبکہ آزاد

کشمیر میں 34 ہزار 350 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 99 لاکھ 11 ہزار 21

افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 389 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک

11 لاکھ 88 ہزار 562 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 473 مریضوں کی حالت تشویشناک

ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 28 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے

والوں کی تعداد 28 ہزار 134 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 785، سندھ میں 7 ہزار 497، خیبرپختونخوا

میں 5 ہزار 645، اسلام آباد میں 932، بلوچستان میں 350، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر

میں 739 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ملک بھر میں 100 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے

کھول دیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس میں کمی کے بعد این سی او سی نے تعلیمی

ادارے کھولنے کے احکامات جاری کئے تھے اور پیر کو ملک بھر میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی

ادارے 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھل گئے ہیں۔پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے ریگولر بنیادوں پر

کھول دئیے گئے ہیں، اور پیر سے تمام نجی و سرکاری اسکولوں میں طلبہ کی 100 فیصد تعداد

حاضر ہو سکے گی، اسکولوں میں کلاسز ہفتے کی ساتوں دن ہوا کریں گی، اب تمام تعلیمی اداروں

میں کلاسز معمول کے مطابق ہوں گی، تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ملک میں کورونا کیسز میں

کمی کے بعد کیا گیا، تمام تعلیمی اداروں میں طلبہ گروپ کی بجائے سو فیصد حاضری کے ساتھ

کلاسوں میں آئیں گے۔سندھ بھر میں بھی طالبعلموں سمیت اساتذہ و غیر تدریسی عملہ کی 100 فیصد

حاضری کو بھی یقینی بنایا گیا ہے، تعلیمی اداروں میں 12 سال اور اس سے زائد عمر کے طالبعلموں

کی ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے، محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں میں 31 اکتوبر تک 12 اور

اس سے زائد عمر کے طلباء کی ویکسینیشن مکمل کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں، 31

اکتوبر تک 21 اور اس سے زائد عمر کے کسی طلباء کی ویکسین نہ ہونے پر انتظامیہ کے خلاف

کارروائی کی جائیگی۔

تعلیمی ادارے کھل گئے

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply