0

تعلیمی ادارے پبلک پالیسی کی تیاری میں کردار ادا کریں،صدر مملکت

Spread the love

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے تعلیمی ادارے ریسرچ کے ذریعے پبلک پالیسی کی تیاری میں اپنا کردار ا د ا کریں،بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی تعلیمی شعبے میں قابل تحسین کردار ادا کر رہی ہے،یونیورسٹی کی رینکنگ میں مزید بہتری کی کوشش کی جا ئے تا کہ بین الاقوامی اداروں اور طلباء کی توجہ اس کی طرف مرکوز ہو ۔ بدھ کوملاقات کرنیوالے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی اور پریذیڈنٹ احمد یوسف درویش سے گفتگو میں صدرمملکت نے کہامعاشی و معاشرتی ترقی کا انحصار تعلیم کے شعبے میں ترقی پر ہوتا ہے، صدر مملکت نے یونیورسٹی کے جدہ کیمپس کی تجویز کو بھی سراہااور یونیورسٹی کو اپنی بھر پور امداد کی یقین دہانی کرائی جبکہ ریکٹر اور پریذیڈنٹ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی تعلیم کے شعبے میں خدمات کو بھی سراہا۔

Leave a Reply