سندھ کے سواء ملک بھر میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ

11 اکتوبرسے ملک بھرمیں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولنےکا فیصلہ

Spread the love

تعلیمی ادارے معمول مطابق

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) حکومت نے تعلیمی اداروں کو معمول کے مطابق کھولنے کی

اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نینشل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر (این

سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ملک بھر میں

کورونا وائرس پھیلاؤ کم ہو گیا ہے۔ٹویٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ 50فیصد حاضری کی شرط ختم

کر دی گئی، کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی کے باعث این سی او سی نے تعلیمی اداروں کو

معمول کے مطابق کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ، پیر سے تعلیمی اداروں کو معمول

کے مطابق کلاسز کی اجازت ہوگی۔ قبل ازیں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور چیئرمین این سی اوسی

اسد عمر کی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کورونا وباء کے پھیلاؤ کی

صورتحال اور ویکسی نیشن کے ڈیٹا کے پیش نظر پیر سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولنے

کا فیصلہ کیا گیا۔وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پیر 11 اکتوبر سے تمام تعلیمی اداروں میں کلاسز

معمول کے مطابق ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں معمول کے مطابق کلاسیں شروع

کرنے کی اجازت کا فیصلہ کورونا بیماری کے پھیلاو? میں کمی اور سکولوں میں ویکسی نیشن کے

پروگرام کے آغاز کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

تعلیمی ادارے معمول مطابق

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply