تعلیمی ادارے کرونا صورتحال دیکھ کرہی کھولیں گے، ڈاکٹرمراد راس

تعلیمی ادارے کرونا صورتحال دیکھ کرہی کھولیں گے، ڈاکٹرمراد راس

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن ایجوکیشن نیوز) تعلیمی ادارے مراد راس

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کرونا کی تازہ لہر خطرناک، صورتحال

دیکھ کر ہی تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کریں گے، کرونا کیسز میں اضافہ ہو

رہا ہے، جس نے احتجاج کرنا ہے دل کھول کرے، ہمارے لئے بچوں کی زندگی

مقدم، ہم پر کوئی دباو ہے نہ ہی کوئی ڈال سکتا ہے، پنجاب میں کرونا کے باعث 7

اضلاع میں سکول بند کیے گئے ہیں۔ پرائیویٹ سکولز کو رجسٹر کرنے میں پہلے

رشوتیں دینا پڑتی تھیں، سکول رجسٹریشن پروگرام نومبر میں شروع کیا۔ 50 ہزار

درخواستیں موصول ہوئیں۔ کرونا کے باوجود 2 لاکھ 46 ہزاد بچوں کو سکولوں

میں واپس لائے۔ یکساں نظام تعلیم اگست سے نافذ ہو جائے گا۔

=-= نظام سزاء و جزاء کے بغیر کوئی مہم کامیاب نہیں ہوسکتی، وزیر تعلیم

قبل ازیں سکول داخلہ مہم کے جائزہ اجلاس سے خطاب میں صوبائی وزیر تعلیم

ڈاکٹر مراد راس نے کہا داخلہ مہم کی کامیابی کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو متحد

ہو کر محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ سکول کونسلز کی مدد سے والدین کو سماجی

طور پر متحرک کریں، سزا اور جزا کے نظام کے بغیر کوئی بھی مہم کامیاب نہیں

ہو سکتی۔ سکول داخلہ مہم 2021ء ہمارے بچوں کے مستقبل کیلئے ہے، کارکردگی

کا مظاہرہ نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تعلیمی ادارے مراد راس

=—–= قارئین =-: خبر اچھی لگے تو شیئر کریں، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

Leave a Reply