وزارت، این سی او سی چاہتے ہیں تعلیمی ادارے کھلے رہیں، شفقت محمود

اسلام آباد (جے ٹی این ایجوکیشن نیوز) تعلیمی ادارے شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے موسم سرما کی تعطیلات کا ایک دو روز

میں فیصلہ کر لیا جائیگا، این سی اوسی نے ویکسی نیشن کے حوالے سے چھٹیوں

میں تاخیر کی، ہماری تجویز تھی دسمبر کے آخری ہفتے اور جنوری میں چھٹیاں

ہونی چاہیں، اگر وزارت صحت اور این سی او سی کہتے ہیں کہ زیادہ تر تعلیمی

ادارے کھلے رہیں تو ان کا فیصلہ ہمارے سر آنکھوں پر-

=–= تعلیم سے متعلق مزید خبریں (=–= پڑھیں =–= )

جمعرات کو انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین ( آئی بی سی سی ) کی جانب سے

سرٹیفکیٹ کی ڈیجیٹل ویری فکیشن کا عمل شروع کرنے کی تقریب کے بعد میڈیا

سے گفتگو کرتے ہو ئے شفقت محمود نے کہا ڈیجیٹل ویری فکیشن کی طرف قدم

بڑھایا ہے، عمران خان چاہتے ہیں ڈیجیٹل سہولیات کی طرف بڑھا جائے، پہلے

ویری فکیشن اور مساوی سرٹیفکیٹ کیلئے کئی مراحل سے گزرنا پڑتا تھا، کیو آر

کوڈ لگا کر ویری فکیشن کا سسٹم شروع کیا ہے جس سے سہولت میسر ہو گی-

== نوٹ ==> ہماری آنیوالی نئی سایٹ ( جتن اردو) بھی ضرور وزٹ کریں

آئی بی سی سی کو مبارک باد دیتا ہوں، ہماری حکومت کاعوام کےسا تھ وعدہ تھا

سہولت فراہم کریں گے، یہ اس کی مثال ہے، میری اساتذہ کےساتھ ملاقات ہوئی

تھی میں نے کہا تھا، سکول کھولیں، یہ ایکٹ ہمارے ہاتھ میں نہیں، کوشش تھی

امسال ہم چھٹیاں کم کریں، موسم بھی کافی سرد ہے، میڈ یکل پوائنٹ آف ویو سے

این سی اوسی نے ویکسی نیشن کے حوالے سے چھٹیوں کو لیٹ کیا، ہماری طرف

سے دسمبر کے آخری ہفتے اور جنوری میں چھٹیاں ہونی چاہیں، اگر منسٹری آف

ہیلتھ اور این سی اوسی کہتے ہیں، زیادہ تر تعلیمی ادارے کھلے رہیں تو سر

آنکھوں پہ، چھٹیوں کے حوالہ سے ایک دو دن میں فیصلہ کر لیا جائیگا۔

تعلیمی ادارے شفقت محمود ، تعلیمی ادارے شفقت محمود ،تعلیمی ادارے شفقت محمود

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: