کرونا وباء، اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں تعلیمی ادارے بند

کرونا وباء، اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں تعلیمی ادارے بند

Spread the love

اسلام آباد، پشاور، لاہور(جے ٹی این ایجوکیشن نیوز) تعلیمی ادارے بند

ملک بھر میں کرونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے بعد وزیراعظم عمران

خان نے 24 اضلاع میں خصوصی اقدامات کی منظوری دیدی ہے۔ تفصیلات کے

مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر ( این سی او سی ) نے ملک بھر میں کرونا

وائرس کی صورتحال سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو رپورٹ پیش کی اور

بتایا کہ کرونا وائرس سے زیادہ متاثر اضلاع میں پنجاب کے 15، خیبرپختونخوا

کے 8 اضلاع شامل ہیں۔ متاثرہ اضلاع میں ہرقسم کی ان ڈور آوٹ ڈور تقریبات

پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ این سی او سی کے مطابق متاثرہ

24 اضلاع میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، تعلیمی ادارے

اور ان ڈور جم بند کر دیئے گئے۔ متاثرہ اضلاع میں پابندیاں 4 سے12ستمبر تک

نافذ کی گئی ہیں۔

=–= تعلیم سے متعلق مزید خبریں (=–= پڑھیں =–= )

پنجاب کے متاثرہ اضلاع میں راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالا، شیخوپورہ،

سیالکوٹ، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، ملتان، بہاولپور،

خانیوال، رحیم یار خان شامل ہیں۔ این سی او سی کے مطابق خیبرپختونخوا کے

اضلاع میں پشاور، صوابی، مالاکنڈ، سوات، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور

ڈیرہ اسماعیل خان ( ڈی آئی خان ) شامل ہیں۔ اس سے قبل کرونا کیسز میں

اضافے کے پیش نظر پنجاب میں 6 تا 11 ستمبر تک تمام سرکاری اور نجی

سکول کالج بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے سماجی

رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کی بگڑتی ہوئی

صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں 6 تا 11 ستمبر تک سکولز کالج بند کرنے کا

فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے-

=–= کرونا وائرس سے متعلق خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی سکول 11 ستمبر تک بند کر دیئے گئے

ہیں، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی لگا دی گئی، اِن ڈور، آؤٹ ڈور اجتماعات

کی اجازت بھی نہیں ہو گی، سیاسی سرگرمیوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا

ہے کہ کرونا کی روک تھام کیلئے محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے طلبہ

پر نئی شرط عائد کر دی گئی، اب طلبہ کو اپنے والدین اور 17 سال سے بڑے

بہن بھائیوں کا ویکسین سرٹیفکیٹ بھی جمع کروانا پڑے گا، اس سلسلے میں تمام

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔

تعلیمی ادارے بند ، تعلیمی ادارے بند ، تعلیمی ادارے بند ، تعلیمی ادارے بند

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply