تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

تعلیمی ادارے کھل گئے

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز)کورونا وائرس کی وجہ سے بند ہونے والے تعلیمی

ادارے 6ماہ کے بعد آج کھلیں گے،انتظامیہ کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کرلی

گئی ہیں، طلبہ کا فیس ماسک پہننااور آپس میں معاشرتی فاصلہ قائم رکھنا لازمی

ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے آج ( منگل )

سے کھل جائیں گے، نہم ، دہم جماعت سمیت کالجز اور یونیورسٹیز ایس او پیز کے

تحت کھلیں گے طلبہ گروپس کی صورت میں تعلیمی اداروں میں آئیں گے ،طلبہ

کا فیس ماسک پہنا اور آپس میں معاشرتی فاصلہ قائم رکھنا لازمی ہوگا، سکولوں

میں بچوں کو ترتیب سے بٹھانے کے لئے شیڈول کلاس رومز کے باہر آویزاں

کردیئے گئے ہیں۔طلبہ کا روزانہ کی بنیاد پر بخار چیک کیا جائے گا،طلبہ کی

صحت کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے گا۔ طلبہ کو سکول میں صحتمند

ماحول فراہم کرنے کے لئے ٹمپریچر گن ، ہینڈ اسنٹائزر اور فیس ماسک بھی خرید

لیے گئے۔فیس ماسک بچے گھر سے لے کرآئیں گے،آدھے بچے ایک دن اور

آدھے اگلے روز آئیں گے۔سکولزایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکولوں کھولنے کے

حوالے سے باقاعدہ شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر

کے سرکاری و نجی سکولز صبح ساڑھے سات بجے لگیں گے ایک بجے چھٹی

ہوگی، آدھے بچے ایک روز اور آدھے اگلے روز بلائے جائیں گے۔سکولوں میں

صبح کے وقت اسمبلی نہیں ہوا کرے گی اور نہ ہی کھیلوں کی سر گرمیاں ہوں گی

بچوں کیلئے میٹھا زہر، نوجوانوں کو اندر سے کھوکھلا کرنیوالے مشروبات

۔ پہلا گروپ پیر ،بدھ اور جمعہ کو سکول آئے گا جبکہ دوسرا گروپ منگل،

جمعرات اور ہفتہ کے روز آیا کرے گا۔مانیٹرینگ ٹیموں کو ایس او پیز اور گائیڈ

لائنز پر عملدرآمد کروائیں گی۔ تعلیمی سال آدھا ہونے کی وجہ سے نصاب کو

چالیس فیصد پڑھایا جائے گا۔ چھٹی سے آٹھویں تک کی کلاسز 23 ستمبر سے

شروع ہوں گی جبکہ پرائمری کلاسز کا آغاز 30 ستمبر سے ہو گا۔ وزیراعظم

عمران خان نے کہا ہے کہ طویل عرصے بعد سکول واپسی پر لاکھوں بچوں کا

خیر مقدم کریں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ (آج) منگل کو اسکول واپسی پر ہم لاکھوں

بچوں کو خوش آمدید کہیں گے، یہ یقینی بنانا کہ ہر بچہ حصولِ علم کیلئے بحفاظت

اسکول جاسکے، ہماری ترجیح اور اجتماعی ذمہ داری ہے۔ سیف سکول (safe

school (کے ہیش ٹیگ کو استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اسکولوں میں

تدریسی سرگرمیوں کو #COVID19 کے حوالے سے صحتِ عامہ کے قواعد

سے ہم آہنگ بنانے کا بطورِ خاص اہتمام کیا ہے۔

تعلیمی ادارے کھل گئے

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply