حکومت کا تعلیمی اداروں میں چھٹیاں مزید نہ بڑھانے کا فیصلہ

حکومت کا تعلیمی اداروں میں چھٹیاں مزید نہ بڑھانے کا فیصلہ

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن ایجوکیشن نیوز) تعلیمی اداروں میں چھٹیاں

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس نے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں نہ بڑھانے کا

فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، موذی

وائرس نے جہاں دنیا کے دیگر شعبوں کو متاثر کیا ہے وہیں تعلیم کا شعبہ بھی

عالمی وباء کے باعث متاثر ہوا ہے۔ کرونا کی پہلی، دوسری اور تیسری لہر کے

بعد اب چوتھی لہر نے پنجے گاڑھ دیئے ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس

چوتھی لہر کے باعث بچوں کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے پنجاب

کے تعلیمی ادارے مزید ایک ماہ تک بند رکھنے کی تجویز آئی تھی۔ موسم گرما کی

چھٹیوں کے معاملے پر بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس طلب کی گئی تھی۔

=–= تعلیم سے متعلق مزید ایسی خبریں (=–= پڑھیں =–= )

چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اجلاس ہوا جس کی صدارت

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کی۔ کانفرنس میں موسم گرما کی چھٹیوں کو 14

اگست تک بڑھانے کی تجویز پرغور کیا گیا۔ تاہم اجلاس میں مشاورت کے بعد

چھٹیاں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کرونا ایس او

پیز کے تحت سکول شیڈول کے مطابق کھولے جائیں گے۔ بورڈ امتحان شیڈول کے

مطابق جاری رہیں گے، چھٹیاں مزید نہیں بڑھائی جائیں گی۔ اجلاس میں اتفاق کیا

گیا کہ کرونا شرح کے مطابق صوبے خود فیصلے کریں گے۔ اس سے قبل بتایا گیا

تھا کہ نیا تعلیمی سال یکم اگست کی بجائے یکم ستمبر سے شروع کرنے کی تجویز

پیش کی گئی تھی۔ اہم فیصلے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے آئنندہ ہونے والے

اجلاس میں کئے جائیں گے جبکہ این سی او سی اجلاس ایک سے دو روز میں

بلوایا جا سکتا ہے۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

واضح رہے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جولائی سے یکم

اگست تک ہیں- صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں

سکولوں میں گرمی کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا، ان کا کہنا تھا پنجاب بھر کے تمام

سکولز گرمی کی چھٹیوں کے سلسلے میں یکم جولائی سے یکم اگست تک بند رہیں

گے۔ وزیر تعلیم نے ہدایت کی تھی کہ تمام بچے چھٹیوں کے دوران کرونا ایس او

پیز کا خیال رکھیں۔

تعلیمی اداروں میں چھٹیاں ، تعلیمی اداروں میں چھٹیاں ، تعلیمی اداروں میں چھٹیاں

Leave a Reply