کرونا وباء، اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں تعلیمی ادارے بند

تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں ختم یا مزید توسیع، فیصلہ کل

Spread the love

اسلام آباد، لاہور(جے ٹی این آن لائن ایجوکیشن نیوز) تعلیمی اداروں میں چھٹیاں

موسم گرما کی چھٹیوں کے معاملے پر بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کل

بروز بدھ کو طلب کر لی گئی ہے۔ دوسری جانب کرونا وباء کی چوتھی لہر سے

مریضوں میں اضافہ ہونے لگا ہے، جس کے باعث صوبہ پنجاب کے تمام تعلیمی

ادارے پندرہ روز یا ایک ماہ تک مزید بند رکھنے کی تجویز زیر غور ہے-

=–،–= تعلیم سے متعلق مزید ایسی خبریں (=–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس بدھ کو منعقد ہو گی جس

کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے۔ کانفرنس میں موسم گرما کی

چھٹیوں کو 14 اگست تک بڑھانے کی تجویز پرغور کیا جائے گا۔ محکمہ سکول

ایجوکیشن پنجاب نے یکم اگست سے سکول کھولنے کا اعلان کررکھا ہے تاہم

حتمی فیصلہ بین الصوبائی وزرا ئے تعلیم کانفرنس کے اجلاس کے بعد ہو گا۔

=–،–= نیا تعلیمی سال 15 اگست یا یکم ستمبر سے شروع ہونے کا امکان

کرونا کی چوتھی لہر سے مریضوں میں اضافے کے باعث پنجاب بھر کے تعلیمی

ادارے پندرہ روز یا ایک ماہ تک مزید بند رکھنے کی تجویز زیر غور ہے۔ تعلیمی

ادارے مزید بند ہونے سے نیا تعلیمی سال پندرہ اگست یا یکم ستمبر سے شروع ہو

گا، جس پر ایک طرف والدین نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے تو دوسری جانب

صدر سرونگ سکولز ایسوسی ایشن پاکستان میاں رضا نے این سی او سی سے

انتہائی حالات میں بھی سکو ل اور کالجز کھلے رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

=–،–= پہلے ہی بڑا نقصان ہو چکا، فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا جائے، ماہرین

ماہرین تعلیم نے کہا ہے کہ کرونا کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو مزید ایک ماہ بند

رکھنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا ہو گا تاکہ طلبہ کا مزید تعلیمی نقصان نہ ہو۔

واضح رہے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جولائی سے یکم

اگست تک ہیں، وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے ٹوئٹر پیغام میں سکولز میں

گرمی کی چھٹیو ں کا اعلان کیا تھا، انکا کہنا تھا پنجاب بھر کے تمام سکولز گرمی

کی چھٹیوں کے سلسلے میں یکم جولائی سے یکم اگست تک بند رہیں گے۔ وزیر

تعلیم نے یہ ہدایت بھی کی تھی کہ تمام بچے گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران کرونا

ایس او پیز کا مکمل خیال رکھیں۔

تعلیمی اداروں میں چھٹیاں ، تعلیمی اداروں میں چھٹیاں ، تعلیمی اداروں میں چھٹیاں

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply