تعلقات استوار کر کے بحرین بھی اسرائیلی ’’جرائم‘‘ میں حصہ دار بن گیا، ایران

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بحرین بھی اسرائیلی

تہران (جے ٹی این آن لائن نیوز) بحرین کی طرف سے اسرائیل کیساتھ تعلقات

معمول پر لانے کے فیصلے کے بعد ایران نے انتباہی انداز میں کہا ہے بحرین اب

اسرائیلی ’جرائم‘ میں حصہ دار بن گیا ہے۔عرب ریاست بحرین نے 11 ستمبر کو

فیصلہ کیا وہ اسرائیل کیساتھ اپنے تعلقات معمو ل پر لائے گی۔ اس فیصلے کو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کی طرف اسرائیل کی مشرق وسطیٰ

میں تنہائی کو ختم کرنے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔امریکی

انتظامیہ کی ان سفارتی کوششوں کا ایک مقصد مشرق وْسطیٰ میں ایران کی مخالف

ایسی ریاستوں کے درمیان تعاون بڑھانا ہے جو ایران کیخلاف امریکی تحفظات میں

شریک ہیں۔امریکی صدر نے اسرائیل اور بحرین کے درمیان تعلقات معمول پر

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل امن معاہدہ سے انسانی حقوق کی 10 بڑی پامالیاں

لانے کے معاہدہ کا اعلان نائن الیون حملوں کو 19 برس مکمل ہونے کے موقع پر

کیا۔اس سے قبل انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اور بحرین کے شاہ

حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ تینوں سربراہوں نے ایک مختصر

مشترکہ بیان بھی جاری کیا جس میں اسرا ئیل اور بحرین کے تعلقات معمول پر

لانے کے فیصلے کا بتایا گیا۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران بحرین دوسری ایسی عرب

ریاست بن گئی ہے جس نے اسرائیل کیساتھ تعلقات قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بحرین بھی اسرائیلی

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply