ترین گروپ کا ظہرانہ

فواد چوہدری اورعامر کیانی کے اعزاز میں جہانگیر ترین گروپ کا ظہرانہ

Spread the love

ترین گروپ کا ظہرانہ

لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) حکومت کی جہانگیر خان ترین گروپ کے ساتھ افہام و تفہیم کی

کوششیں جاری ہیں۔صوبے کے بعد مرکز میں بھی معاملات بہتر بنانے اور ناراض گروپ سے مفاہمت

کے لیے وفاقی وزرا میدان میں اتر آئے۔وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری اور عامر کیانی سر

گرم ہوگئے۔ وفاقی وزیرفواد چوہدری ملک نعمان لنگڑیال کے گھر ظہرانے پرپہنچ گئے جہاں وہ

جہانگیر خان ترین گروپ کے اراکین سے ملاقات کی، جس میں گروپ کے تمام تحفظات اور دیگر

معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات وزیراعظم ہاس اور جہانگیر خان ترین گروپ

کے درمیان رابطے کا کردار ادا کریں گے۔عون چوہدری، پنجاب اسمبلی کے رکن چوہدری آصف،

اجمل چیمہ، ایم پی اے خرم لغاری، ایم پی اے سعید اکبر نوانی، اجمل چیمہ،نیر چوہان، عمر آفتاب، ایم

پی اے چوہدری آصف مجید سمیت جہانگیرترین گروپ کے اراکین اسمبلی ظہرانے میں ملک نعمان

لگڑیال کے گھر پہنچے۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور عامر کیانی کے اعزاز میں جہانگیر ترین

گروپ کی طرف سے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

جہانگیر ترین کیخلاف رپورٹ آئی تو راستے جدا کر لیں گے، ملاقات کی اندرونی کہانی سامے آ گئی

لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)

کے رہنما عامر کیانی کی پی ٹی آئی ترین گروپ سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ذرائع

کے مطابق ترین گروپ نے فواد چودھری کو وزیر اعلیٰ کی جانب سے کیے گئے وعدوں سے آگاہ کیا

اور مطالبات کی منظوری کی گارنٹی مانگی۔پی ٹی آئی ترین گروپ نے کہا کہ وزیر اعظم کو بتائیں کہ

ہمارے حلقوں کے مسائل ہیں، عوام ہم سے توقعات رکھتے ہیں۔ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم

وزیر اعظم کیساتھ کھڑے ہیں، ترین کیخلاف رپورٹ آئی تو راستے جدا کر لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ

جو کرپٹ ہے اسکو پکڑیں لیکن ہمارے مسائل تو حل کریں۔ذرائع کے مطابق انہوں نے مطالبہ کیا کہ

فیصل واوڈا جیسے وزرا کو بیان بازی سے روکیں، باتیں ہمیں بھی بہت آتی ہیں۔اس موقع پر فواد

چودھری نے کہا کہ آپ کے مسائل سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کروں گا۔انہوں نے کہا

کہ عامر کیانی اور سیف اﷲ نیازی پنجاب کے معاملات پر نظر رکھیں گے، تلخ جملوں سے اجتناب

کرنا چاہیے۔

ترین گروپ کا ظہرانہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply