ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو پاکستان پہنچ گئے

Spread the love

ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو پاکستان پہنچ گئے ہیں،ترک وزیر دورے کے دوران شہریار آفریدی سے باضابطہ ملاقات کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو پاکستان پہنچ گئے ہیںوزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سلیمان سوئیلو کا استقبال کیا۔وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق ترکی کے وزیر داخلہ کی آمد کے فوری بعد دونوں وزرائے داخلہ میں غیر رسمی بات چیت بھی ہوئی۔ترک وزیر دورے کے دوران شہریار آفریدی سے باضابطہ ملاقات کرینگے اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات بھی شیڈول کا حصہ ہے۔

Leave a Reply