abdul razzaq 79

ترک صدر2روزہ دورے پر 13 فروری کو پاکستان آئینگے،عبدا لرزاق داؤد

انقرہ (سٹاف رپورٹر )وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدا لرزاق داؤد نے کہا ہے کہ

ترک صدر رجب طیب اردوان 13 تا 14 فروری پاکستان کا دورہ کریں گے۔سماجی

رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر عبدا لرزاق

داؤد کا کہنا تھا کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا سرکاری دورہ ہو گا۔ذرائع

کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان صدر عارف علوی، وزیراعظم عمران

خان سمیت دیگر عسکری و سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

کاروباری شخصیات سمیت اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ اسلام آبادپہنچیں گے۔ذرائع کا

کہنا ہے کہ پاک، ترک اعلیٰ سطح تذویراتی تعاون کونسل کا اجلاس منعقد ہو گا،

وزیراعظم عمران خان اور صدر رجب طیب اردوان اجلاس کی مشترکہ صدارت

کریں گے، متعدد معاہدے، تعاون کی یادداشتوں پر دستخط اور کئی منصوبے شروع

ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر اردوان پاکستانی سیاسی وعسکری قیادت سیاہم

ملاقاتیں کریں گے جبکہ صدر،وزیراعظم، ترک صدر اور مہمانوں کے اعزازمیں

ضیافتوں کا اہتمام کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں